سرچکرانے کو معمو لی نہ سمجھیں

آنکھوں کے آگے اندھیر ا آنا اور سر کا گھو م جانا ایک حالت کا نام ہے جس میں مر یض بغیر سہارے کے کھڑے نہیں ہوسکتا۔اسے آس پاس کی چیزیں گھومتی محسوس ہو تی ہیں۔اگر کبھی کبھار اٹھتے ہو ئے آنکھوں کے آگے اندھیر ا چھانا اور سر چکر انا ایک نارمل بات ہے۔
اس مر ض کی شدید حالت میں مر یض کو سر اور ارد گر د کی چیزیں گھو متی محسوس ہو تی ہیں کہ مریض کو کھڑے ہو نے کے لیے سہارا لینا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ شقیقہ، صرع اور دماغ کے امراض ہو سکتے ہیں۔ اس حالت میں کبھی کبھار قے بھی آتی ہے۔
اس مر ض کی اصل وجہ درج ذیل ہیں۔
خون کی کمی
خون کی کمی ہے اور خون کی کمی کی وجہ سے جسم میں زہریلے مادوں کا جمع ہو نا بھی ہو سکتی ہے۔
ڈپریشن
ڈپریشن اور ذہنی تناؤ سر چکرانے کا سبب ہو تے ہیں۔
کثرت حیض
خو اتین میں ماہواری کی زیادتی سے سر چکرانے لگتا ہے۔ا س لیے دوران ماہو اری اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔
بچے کو دودھ پلانا
بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کو اکثر سر چکرانے کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ اس سے نپٹنے کے لیے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ اپنی غذا میں تمام معدنیات جو بچے کو دودھ پلانے کے دوران آپ اپنی غذا کو متو ازن اور صحت مند رکھیں۔
کثر ت مباشر ت
کثر ت مباشرت جہاں بہت ے مسائل کو جنم دیتی ہے وہیں سرچکرانے کی بھی وجہ بن جاتی ہے۔ اس لیے اس سے بچیں۔
بلڈ پریشر کا لو ہو جانا
بلڈ پریشر عمو ماً اس وقت لو ہو تا ہے جب آپ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ رہے ہوتے۔ بلڈ پریشر لو ہو نے سے خون کی سرکو لیشن دھیمی ہو جاتی ہے جو سر چکرانے کامو جب بنتی ہے۔
پانی کی کمی
جسم میں پانی کی کمی غشی، سر چکرانے اور غیر متو ازن جسمانی حالت کا سبب ہو سکتا ہے۔
کانوں کا انفیکشن
کانوں کے درمیان اگر انفیکشن ہو جائے تو کان کے پیچھے مو اد جمع ہو نے لگتا ہے جو سر چکرانے کا سبب ہو سکتا ہے۔
وٹامن بی ۱ کی کمی
یہ وٹامن اعصابی نظام کو مضبو ط رکھتا ہے۔ اگر اس کی کمی ہو جائے تو دل کے امراض اور دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہو جانا شامل ہیں۔
لیکو ریا کی وجہ سے بھی چکر آتے ہیں۔
یہ بھی خو اتین کی ایک بیماری ہے۔ اس بیماری کو خو اتین میں ہڈیوں کی دیمک کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری خواتین میں عمو ماً سر چکرانے کی وجہ بن سکتا ہے۔
جسم میں گرمی بڑھ جانا
گرم اشیاء کا استعما ل جسم میں گرمی بڑھا دیتا ہے۔ اس لیے گرم تا ثیر والی اشیاء کا استعمال کم سے کم کر یں۔
سر پر چو ٹ آنا
بد ہضمی اور قبض کی وجہ سے خون نہیں بن پاتا اور معدے میں زہریلا مادہ اکھٹا ہو جاتا ہے اور یہ زہر خون میں شامل ہو کر خون کو بھی زہریلا کر دیتا ہے۔ اس وجہ سے سرچکرانے لگتا ہے۔
کیفین
تمباکو نو شی اور نشہ آور اشیاء کااستعمال بھی سر چکرانے کی وجہ ہو سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں