سردیو ں میں گھر یلو ماسک سے چہر ے کی حفا ظت

سر دیوں میں سر د ہو ا کی وجہ سے جلد خشک اور کھر دری ہو جاتی ہے۔ ہم سر دیو ں میں اپنی جلد کی حفا ظت اس طرح نہیں کرتے جس طرح کرنی چاہیے۔ سر دیوں میں سر د ہو ا سے ہو نے والی خشکی چہر ے اور جسم کے دیگر حصوں پر خارش اور جلن پید ا کر تی ہے اور رنگت سیاہ ہو جاتی ہے۔ چہر ے پر پڑے سیاہ دھبے اور ٹو ٹی پھو ٹی جلد انسانی شخصیت پر منفی اثر ات مر تب کر تے ہیں۔ اس لیے سردیوں میں جلد کی حفا ظت بے حد ضروری ہے۔ سردیوں میں چہر ے کی نر می اور رونق بر قر ار رکھنے کے لیے ایسے موئسچر ائزر کی ضرورت ہو تی ہے جو آپ کے چہر ے کی نرمی بر قر ار رکھے اور جلد کی قدرتی نمی بر قر ار رہے۔
یوں توبازار میں نت نئی کر یمیں مو جو د ہیں جن کا استعمال چہر ے کا کھر درا پن تو دور کر دیتا ہے لیکن ان کی قدرتی نمی کو واپس نہیں لاتا۔ اگر آپ ان کریمو ں کے بجائے گھر یلو اور قدرتی ماسک کا انتخاب کر یں تو یقیناًاس کھر درے پن اور بے رونق جلد سے بچا جا سکتا ہے۔
سر دیو ں میں گر م پانی سے بچنے کی کو شش کر یں۔
غسل کر تے وقت ا سکر ب کا استعمال کر یں۔ اس سے مر دہ جلد اتر جائے گی۔
با ہر جانے سے پہلے ہاتھوں اور چہر ے کو ڈھانپ لیں تا کہ ٹھنڈی ہو ا اثر ا نداز نہ ہو ۔
سردیو ں میں ٹھنڈے پانی کا استعمال جلد کو خشک نہیں ہو نے دیتا کیو نکہ گر م پانی سے جلد پھٹ جاتی ہے ا س لیے کو شش کر یں کہ چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو ئیں۔
جو کے دلیے یا آٹے کا ماسک
جو کے دلیے میں انڈے کی زردی اور شہد ملا کر اچھی طر ح مکس کر یں اور بیس منٹ کے لیے چہر ے پر لگائیں پھر تازہ پانی سے چہر ہ دھو لیں۔ اس سے چہر ہ نر م و ملا ئم ہو گا اور خشکی دور ہو کر تازگی ملے گی۔
کیلے کا ما سک
یہ ماسک جلد کی قدرتی نمی کو بر قر ار رکھتا ہے اور عمو ماً خشک جلد والے افر اد کے لیے یہ خوبصورت ماسک ہے۔کیلے کو میش کر کے اس میں تازہ کریم کا ایک چمچ ڈالیں اور چہر ے پر تیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر تازے پانی سے دھو لیں اس سے چہر ے کا کھر درا پن اور کر یک دور ہو ں گے۔
شہد اور دو دھ کا ما سک
پانچ سے چھ بڑے چمچ کچا دو دھ میں شہد شامل کر یں اور اس پیسٹ کو چہر ے پر لگائیں۔ قدرتی شہد آپ کی جلد کو قدرتی طور پر موئسچر ائزر کر ے گا اور جلد کی نر می اور ملائمت بحال ہو گی۔
پپیتے کا ما سک
پپیتے کے گو دے میں ایک چمچ زیتو ن کا تیل شامل کر یں اور اسے پندرہ منٹ تک چہر ے پر لگائیں پھر چہر ہ دھو لیں۔ یہ سردیوں کا بہترین ماسک ہے۔
گا جر کا ما سک
گاجر کو سردیوں کی ملکہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ سر دیو ں کی یہ سو غا ت اپنے ساتھ بے شمار فو ائد لے کر آتی ہے۔
گا جر کو ابال کر پیس لیں اور اس میں تھو ڑا سا شہد شامل کر کے پندرہ منٹ تک چہر ے پر لگائیں۔ گا جر میں مو جو د کیر و ٹین اینٹی ایجنگ ایجنٹ مو جود ہو تے ہیں جو سر د ہو اؤں کے مضر اثر ات سے دور رکھتے ہیں۔
اسٹر ابر ی کا ما سک
ایک چو تھائی کپ پسی ہو ئی اسٹر ابر ی میں دو بڑے چمچ لیمو ں،دہی کا ایک چمچ ا ور شہد ملا کراس کا پیسٹ ملا لیں اورآٹھ سے دس منٹ کےلیے چہرے پر لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں