سبز چائے صر ف فا ئدے نہیں رکھتی۔۔۔ما ہر ین

ہم سبز چائے کو صر ف فو ائد کی حد تک ہی جانتے ہیں اور اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ سبز چائے واقعی اپنے اندر بے شمار فو ائد رکھتی ہے۔لیکن ہر چیزکے فا ئدے اور نقصان ساتھ ہو تے ہیں با لکل ایسے ہی سبز چائے بھی اپنے اندر مضر اثر ات رکھتی ہے۔خا ص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینانقصان کا با عث ہو تا ہے۔
بھارتی ویب سا ئٹ پر شا ئع رپور ٹ کے مطا بق سبز چائے میں بڑی مقدار میں ایسے اجز ا ء پائے جاتے ہیں جن سے جسم میں ا ضا فی چر بی بننا بند ہو جاتی ہے۔لیکن اس کا زیادہ استعمال جگر اور معدے کی کار کر دگی کو متا ثر کر تا ہے۔کھانے کے فوری بعد چائے پینا بر اہ راست منفی اثرات کا سبب سنتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ معدے میں پیدا ہو نے والے گیسٹر ک جو س نظا م انہظام میں اہم کر دار ادا کر تا ہے لیکن سبزچائے میں موجود قدر تی اجزاء اسے کمزور کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کھانا ٹھیک سے ہضم نہیں ہو تا جس کی وجہ سے معدے اور جگر کی بیماریا ں جنم لیتی ہیں۔
اس لیے ما ہر ین کا کہنا ہے کہ سبز چائے کا استعمال اعتدال سے کر یں خاص طورپر اسے کھانے کے فوری بعد استعمال کر نے سے گر یز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں