سبزے کو دیکھ کر صحت بنائیں۔۔ تحقیق

لندن: ماہرین نے بڑا دلچسپ انکشاف کیا ہے سبزے کو دیکھنے سے آپ کی صحت پر مثبت اثر ات مرتب ہو تے ہیں۔ ایک مطالعے سے انکشاف ہو ا ہے کہ درختوں کو دیکھنا صحت کے لے مفید ہے یہاں تک کہ اس سے غیر صحت مند عادتوں سے بھی نجات ملتی ہے۔
گزشتہ بر س ایک تحقیق سے انکشاف ہو ا کہ سر سبز مقامات پر چلنے سے ذہنی تنا ؤ کی وجہ بننے والے ہارمو نز،کارٹیسو ل میں بھی کمی ہو تی ہے جس سے مو ڈ بہتر ہو تا ہے۔ چند ماہ قبل ماہرین نے کہا تھا کہ اگر ہفتے میں ایک بار مناسب وقت درختوں میں گزارا جائے تو اس سے صحت پر اچھے اثر ات مر تب ہو تے ہیں۔
ایسے لوگ دو سرے لوگوں کی نسبت کم نفسیاتی ہو تے ہیں اور مقابلوں کو چلینج سمجھ کر قبو ل کر تے ہیں۔
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سبزے کو دیکھنے سے تمباکو،نو شی، الکوحل اور فاسٹ فوڈ کی طلب میں کمی ہو تی ہے۔تاہم تحقیق ابھی ختم نہیں ہو ئی اس تحقیق پر ابھی کام جاری ہے کہ بر ی عادتوں میں مبتلا افر اد کو کیسے سبزے کے ذریعے راہ راست پر لانا ممکن بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں