سبزیا ں اور حسن

گو بھی سے جلد کی تازگی
گو بھی میں بے شمار معدنیات پائی جاتی ہیں۔ جلد کی تازگی اور نشو ونما کے لیے گو بھی کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر اس سے چہرہ دھو لیں۔ اس سے جلد کو تازگی اور چمک ملے گی۔
لیمو ں
لیمو ں میں ایسٹر ن جنٹ پایاجاتا ہے جو جلد کی حفا ظت کر تا ہے اور جلد کی صفائی بھی کر تا ہے۔ اس میں مو جو د تیز ا ب کی تہہ کو بر قر ار رکھتا ہے جو جلد کو سکیڑتا ہے۔
اسٹر ابر ی اور جو انی
یہ ایک قد رتی کلینز ر ہے جو جلد کی اڑی ہو ئی رنگت اور ان پر پڑے ہو ئے دھبو ں کو دور کر تا ہے۔ یہ جلد کو شفاف بناتا ہے۔ اس کے ٹکڑے کر کے ان کو چہر ے پر لگانے سے خوبصورتی میں اضا فہ ہو تا ہے۔
گر تے بال اور ادرک
سرسو ں کے تیل کو نیم گر م کر لیں اب اس میں ادرک پیس کر اس کا پانی نکال لیں اور ٹھنڈا کر کے بالوں کی جڑوں پر مالش کر یں۔
آلو اور افز ائش حسن
اس کا استعمال داد اور کھجلی کے دھبو ں کو دور کر تا ہے آلو چھیل کر ان کا رس الگ کر لیں۔ پھر اسے متاثرہ حصو ں پر لگائیں۔ اس سے جلد سکڑتی ہے اور آنکھو ں کی سو جن دور ہو تی ہے۔اسے آئی پیڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا تا ہے۔
پپیتا اور خوبصورتی
اس میں ایسے انز ائم شامل ہیں جو جلد کے مر دہ خلیو ں کو ملائم کر کے جسم سے علیحدہ کر تے ہیں۔ یہ جلد کو سکیڑتا ہے اور مسامات کو تنگ کر تا ہے۔ اس کے گو دے کو فیس ماسک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
آنکھو ں کے حلقے اور پو دینہ
پو دینے میں بیماریو ں کو دورکر نے اور ٹھنڈک پہنچانے کی صلا حیت ہو تی ہے۔یہ جلد پر پڑے داغ دھبو ں کو دور کر تا ہے۔ یہ چکنی جلد کو ٹو ن کر کے اس میں تازگی پید ا کر تا ہے۔ منٹ کا پاؤڈر آنکھو ں کے گر د پڑے حلقو ں کو دور کر تا ہے۔
لو نگ اور دانت
اگر لو نگ کے تیل کو دانتوں کو صاف کر نے والی پیسٹ میں شامل کر دیا جائے تو یہ بیکٹیر یا ز کے خلا ف اچھا ہتھیا ر ہے۔ یہ منہ کی بد بو کو دور کر تا ہے۔
گاجر بطور ماسک
گاجر میں وٹامن اے مو جو د ہو تا ہے جو صحت مند جلد کے لیے مفید ہے۔ یہ خشک اور حساس جلد کو ٹھنڈ ک پہنچاتی ہیں۔ تھوڑے پانی میں گاجر یں ابال کر انھیں مسل کر پیسٹ بنالیں اور بطور ماسک استعمال کر یں۔
خو بانی کا ما سک
یہ جلد کو جو ان اور خوبصورت بناتا ہے۔ اس کے علاوہ جھریو ں کو دور کر کے اس کی جلد کو دوبارہ سکیڑ دیتا ہے۔ اسے میش کر کے اس کاگو دا بنا لیں اور چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں