سبزیاں اور انسانی صحت

سبزیاں انسانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ ان میں وہ تمام غذائی اجز اء مو جود ہیں جن کی ایک انسانی جسم کو ضرورت ہو تی ہے۔ اگر آپ کو ئی دو سری چیز استعمال نہ بھی کر یں تب بھی سبزیاں آپ کی تمام غذائی ضروریات کو پورا کر کے آپ کو صحت مند اور تو انا بنا دیتی ہیں۔ ہر سبزی کی اپنی اہمیت اور حیثیت ہے۔ خو اہ ہر سبزی میں الگ الگ منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں لیکن یہ دو سری سبزیوں کے ساتھ مل کر ہر اس کمی کو پورا کر دیتی ہیں جو ہمارے لیے اہم ہو تی ہیں۔
گھیا
اس میں وٹامن بی اور سی پائے جاتے ہیں۔ اس کو ترکاری کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اسے رائتہ بنانے اور کو فتہ بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
تازہ کد و کا گو دا پیشانی پر لگانے سے سر درد میں افاقہ ہو تا ہے۔
کدو کا پانی پھنسیوں پر لگانے سے پھنسیا ں معدوم ہو تی ہیں۔
کدو کو نر م آگ پر ابال کر بھرتا بنالیں اور پانی نچوڑ لیں۔ اب اس پانی میں مصری ملا کر پینے سے دل کی گر می اور یرقان دور ہو تا ہے۔
پیٹھا
اس میں وٹامن اور آئر ن کی بھرپور مقدار مو جو د ہو تی ہے۔
ٹماٹر
اس میں وٹامن کے، کیلشیم اور وٹامن بی پایا جاتا ہے۔
مو ٹاپا دور کر نے کے لیے صبح نہار منہ ایک ٹماٹر کھائیں۔
شو گر کے مریضوں کے لیے ٹماٹر بہترین سبزی ہے۔
ٹماٹر کے رس میں ناریل کا تیل شامل کر کے اچھی طر ح مالش کر نے سے خارش دور ہو تی ہے (عام خارش)۔
اسے خو ن پیدا کر نے کا ذریعہ سمجھا جا تا ہے۔
بند گو بھی
اس میں وٹامن اے اور سی پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں آئر ن، فاسفورس اور پروٹین کی بھی خاصی مقدار مو جو د ہو تی ہے۔
بو اسیر کے مریضوں کے لیے بند گو بھی بہترین ہے۔
اس کا استعمال پٹھوں کو مضبو ط بناتا ہے۔
کینسر سے روکتی ہے اور مدافعتی نظام کو بہتر کر تی ہے۔
گاجر
گا جر میں وٹامن اے وافرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔
گاجر کا استعمال بینائی کو تیز کر تا ہے۔
کینسر کی رسو لیوں کی افز ائش کو روکنے میں مفید ہے۔
ناخن، دانت، بال اور ہڈیوں کی مضبو طی میں اہم ہے۔
چقندر
یہ گاجر کی طر ح تیزی سے بڑھتا ہے۔ اس میں آئرن کی وافر مقدار مو جو د ہو تی ہے اس میں وٹامن اے، بی اور سی پائے جاتے ہیں۔
اسے خون پیدا کر نے کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔
دل کے مریضوں کو چقندر کاجو س پلانے سے دل کے پٹھے مضبو ط ہو تے ہیں۔
بلڈپریشر کو کنٹرول کر تا ہے۔
قو ت مدافعت میں اضافہ کر تا ہے۔
شلجم
اس میں وٹامن، آئرن اور کیلشیم پایاجاتا ہے۔ اسے اچار ڈالنے،ترکاری کے طورپر اور اس کے پتوں کو سلاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ جلد ہضم ہو جاتے ہیں اس لیے بیمار افر اد کے لیے متعدل اور ہلکی غذا ہے۔
ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی تکلیف میں مفید ہیں۔
شوگر کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
ہرے پتوں والی سبزیاں
ان میں کیلشیم،آئرن،وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے۔
یہ خو ن پیدا کر تی ہیں۔
شریانوں میں خون رواں کر تی ہیں۔
یہ اینٹی بائیو ٹک کے مضر اثرات کو دور کر نے میں مدد دیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں