رنگین بالوں کی حفا ظت کیسے کی جائے

بالوں کا قدرتی رنگ اتنی تو جہ نہیں چا ہتا جتنی تو جہ کی ضرورت رنگین بالوں کو ہو تی ہے۔رنگین بال آپ کے چہر ے کی لک بد ل کر رکھ دیتے ہیں۔ لیکن اگر رنگے بالوں پر تو جہ نہ دی جائے تو بال بے رونق اور روکھے ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر بالوں پر بھرپور تو جہ دی جائے تو رنگین بالوں کو زیادہ دیر تک خو بصور ت اور جا ذب نظر رکھا جا سکتا ہے۔
بالوں کو رنگنے کے بعد کتنا انتظار کریں۔
ایک بڑی غلطی جو بہت سے لوگ کر تے ہیں کہ وہ بال رنگنے کے فور ی بعد دھو لیتے ہیں۔یہی سب سے بڑی غلطی ہو تی ہے۔ بال رنگنے کے بعد ان کو دو سری با ر کم از کم ۲۷ گھنٹوں کے بعد دو بارہ دھو ئیں۔اگر آپ ۲۷ گھنٹوں سے پہلے دھو لیتے ہیں اس سے بالوں کا رنگ اتر کر انھیں روکھا کر دیتا ہے۔
سلفیٹ فر ی شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کر یں۔
ضروری نہیں کہ جو شیمپو آپ استعمال کر رہی ہیں وہ آپ کے بالوں کے لیے اچھا ہو۔ خا ص طور پر اس وقت جب آپ کے بال رنگے
ہو ئے ہو ں۔ سلفیٹ پر مشتمل شیمپو آپ کے بالوں کو روکھا اور بے رونق کر دیتا ہے۔ ایسے شیمپو بالوں سے رنگ (ڈائی)بھی جلد اتارتے ہیں۔ اس لیے بالوں کیئرنگ کو دیر تک بر قر ار رکھنے کے لیے سلفیٹ سے پاک شیمپو کا انتخاب کریں۔
اگر آپ اپنے بالوں کو مصنو عی رنگ رہی ہیں تو۔
اگر آپ اپنے بالوں کو مصنو عی رنگو ں سے رنگ رہی ہیں جیسے نیلا، پنک، گو لڈن،سبز،جامنی اور گرے تو اپنی ڈائی کے چند قطرے اپنے کنڈیشنر میں ڈالیں اور کنڈیشنر کو اچھی طر مکس کر لیں۔ اس طر ح آپ جب بھی بال کنڈیشنر کر یں گی اس سے بالوں کارنگ خر اب نہیں ہو گا اور ہر بار کنڈیشنر کر نے پر بالوں کا رنگ چمکدار ہو گا (اس کے لیے صر ف سفید کنڈیشنر کا استعمال کر یں)۔ ورنہ بالوں کا رنگ خر اب ہو جائے گا)
بالوں کو دو سے تین بار دھو ئیں۔
رنگ کیے بالوں کو روز دھو نے سے احتر از کر یں۔ اس سے بالوں کا رنگ جلد خر اب ہو جاتاہے۔ اس لیے کو شش کر یں کہ ہفتے میں صر ف دو سے تین بار بالوں کو شیمپو کر یں تا کہ رنگ زیادہ دیر تک بر قر ار رہے۔
ٹھنڈ ا پانی
بالوں کو دھو نے کے لیے ٹھنڈا پانی استعمال کر یں۔ آپ نیم گر م پانی بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ لیکن ٹھنڈا پانی بہترین ہے۔ گر م پانی سے آپ کے بالوں کام رنگ جلد اتر جائے گا۔
ہر رنگ کو الگ دھو ئیں
اگر آپ نے اپنے بالوں کو ایک سے زیادہ رنگوں میں ڈائی کیا ہے تو اس بات کا خیال رکھیں کہ سب رنگوں کو الگ الگ کر کے دھو ئیں۔ ایک ہی بار بالوں کو دھو نے سے ان کا رنگ آپس میں مکس ہو کر شیڈ خر اب کر دے گا۔
بالوں کو کبھی بھی مصنوعی طریقوں سے خشک نہ کر یں۔ ہمیشہ قدرتی طریقے سے بالوں کو خشک ہو نے دیں۔
گیلے بالوں کے ساتھ نہ سوئیں اس سے بال ٹو ٹتے ہیں۔
بالوں کو اسٹائل دینے کے لیے کم ہیٹ والی اشیاء کا انتخاب کر یں۔
ناریل کے تیل کا بالوں کو ماسک لگائیں۔
سورج کی روشنی میں نکلنے سے پہلے بالوں کو ڈھانپ لیں۔
اپنے بالوں کو با قا عدگی سے ٹرم کر یں۔
بالوں کی اچھی صحت اور حفا ظت کے لیے وٹامنز سے بھرپور خوراک لیں۔
پانی کا استعمال زیادہ کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں