رات کو کھانا آپ کاوزن کم کر سکتا ہے

عمو ما ًبستر پر جاتے ہی آپ کو بھو ک محسو س ہو تی ہے اور آپ کچھ کھانے کی چاہ میں ادھر ادھر جھانکتے بھی ہیں۔ لیکن وزن بڑھ جانے کا خو ف آپ کو ایسا کر نے سے روک دیتا ہے۔ لوگ پیٹ کی گڑ گڑاہٹ کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن سو ال یہ پیدا ہو تا ہے کہ خالی پیٹ سو نا آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے کیو نکہ صبح خالی پیٹ اٹھنا آپ کے بھو ک کی خو اہش کو بڑھا دیتا ہے جو آپ کے وزن بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔
اب آپ کو فکر مند ہو نے کی ضرورت نہیں کیو نکہ کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کو آپ بلا جھجک بیڈ پر استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کے وزن میں اضا فہ تو نہیں البتہ کمی کا سبب بن سکتا ہے۔
چاکلیٹ دودھ
دودھ میں پایا جانے والا کیلشیم پیٹ کی چربی کو کم کر نے میں مدد دیتا ہے اس میں پروٹین کی وافر مقدار اسے آہستہ آہستہ ہضم کر تی ہے۔ اس میں مو جو د چاکلیٹ مسلز کی نشوونما میں اضافہ کر تی ہے۔ اس میں مو جو د امینو ایسڈ نیند کو بہتر بناتا،میٹا بو لزم کو تیز کر تا اور وزن کم کر نے میں مدد دیتا ہے۔
فائبر سے بھرپور سریل
جب ہم سریل کی طرف آتے ہیں تو سب سے پہلے ہم پھلوں کے بارے میں سو چتے ہیں۔ سریل کے ایک باؤل میں دو سو کیلو ریز ہو تی ہیں۔ اس میں مو جود فائبر چکنائی کو جلانے میں مدد کر تا ہے۔اگر آپ وزن کم کر نا چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے اس کو کھانا نقصان دہ نہیں ہے۔
سیب اور پینٹ بٹر
پینٹ بٹر میں وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو آپ کو تو انائی فر اہم کر کے نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے۔ آپ کے میٹا بو لز م کو بڑھاتی چکنائی جلانے میں مدد کر تی ہے۔
کیلا
دودھ کی طر ح یہ بھی امینو ایسڈ پر مشتمل ہو تا ہے۔ اس کا استعمال غیر متو ازن کروینگ سے محفو ظ رکھتا ہے اس کو فریزر میں رکھ کر سخت کر کے کھائیں اس سے ذائقہ بھی اچھا ہو گااور وزن گھٹانے میں مدد گار بھی ثابت ہو گا۔
چیز
کچھ چیز میں وافر مقدار میں چکنائی پائی جاتی ہے جو سو نے سے پہلے کھانا بہتر نہیں۔اس لیے چیز کھانے کے لیے کم کیلوریزوالی چیز کا انتخاب کر یں۔
ا سنیکس سو نے سے پہلے وزن کم کر نے میں معاون ہیں لیکن یاد رکھیں کہ ضرورت سے زیادہ انکا استعمال نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں