دو دھ اور آپ کی رنگت

دو دھ ایک قد ر تی غذا ہے جسے مکمل غذا کی حیثیت حا صل ہے ۔اس کے استعمال سے آپ کی نہ صر ف صحت اچھی رہتی ہے بلکہ اس کا استعمال جلد کے لیے بھی بے حد ضرور ی ہے۔دو دھ کا استعمال نہ صر ف رنگت کو نکھارتا ہے بلکہ خو بصور ت بنانے میں بھی اہم کرداراداکرتا ہے ۔کیلشیم کی کمی چہرے کی خو بصور تی کو چھن لیتی ہے۔ کیو نکہ جلد کی اوپر ی حصے میں کیلشیم کی کا فی مقدار مو جو د ہو تی ہے جس کی کمی جلد کوسیاہ کرنے میں اہم کردار ادا کر تی ہے۔دودھ پینے سے اور چہر ے کی کلینز نگ کر نے سے رنگت صا ف ہو جاتی ہے۔
دو دھ بطور اسکن کلینزر
دو دھ چہر ے کی رنگت کو صا ف کر نے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔یہ چہر ے سے گر د و غبا ر کو دور کر تا اورجلد کے مر دہ خلیا ت کو ہٹا کر بند مسام کھو لتا ہے۔یہ کیلو ں کو بننے سے روکتا ہے اور جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
روئی کو دو دھ میں ڈبو کر پانچ منٹ چہر ے پر پھیر یں۔ کچھ دیر بعد نیم گر م پانی سے دھو لیں۔
خشک جلد کے لیے
خشک اور پیڑی والی جلد کے لیے دودھ ایک بہتر ین موئسچرائزرہے جس کا استعمال آپ کی جلد کو نمی اور غذ ائیت دے کر شگفتہ رکھتا ہے ۔
روئی دو دھ میں ڈبو کر بیس منٹ تک چہر ے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پا نی سے دھو لیں ۔ بہتر ین نتا ئج کے لیے دو دھ میں کیلا ملا کر چہر ے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔
اسکر ب
دو دھ کو قد رتی اسکر ب کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے ۔ اس میں قد رتی طور پر ایفا ہا ئیڈ و آکسل ایسڈ کی بڑی مقدار مو جو د ہو تی ہے۔ اس سے مردہ خلیا ت کو نکال کر با ہر کر تا ہے اور جلد کی سطح کو نر م و ملائم اور تر و تازہ بناتا ہے۔
دو دھ اور شہد کو ملا کر ایک قدر تی مر کب بنا یا جا سکتا ۔اسے جلد پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گر م پانی سے دھو لیں۔ اس سے چہر ے سے جھا ئیا ں اور داغ دھبے ختم ہو نگے۔
بر ن اسکن کا علا ج
دو دھ میں مو جو د پر وٹین جلد پر اس کی ایک با ریک پر ت لگا دیتے ہیں جو جلد کو جھلسنے اور خر اب ہو نے سے بچا تی ہے ۔چہرے پر ٹھنڈ ا دودھ لگانے سے چہر ے کی جلی ہو ئی رنگت ٹھیک ہو جائے گی۔
رنگت گو ری کر نے کے لیے
ایک چمچ کچے دو دھ کو نیم گر م کر کے اسے رو ئی میں بھگو ئیں اور چہر ے اور گر دن پرلگائیں اس سے چہرے کامیل کچیل نکل جائےگااوررنگت صاف اور چمکدار ہو جائے گی۔
دو دھ کی بلیچ
ایک چمچ جو کے آٹے کو آدھا کپ دو دھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہر ے پر لگائیں ہلکا خشک ہو نے پر رگڑ کر اتا ر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں