دوران ما ہو اری تھکاوٹ کیو ں؟

یو ں تو تھکاوٹ آپ کو کبھی بھی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے خاص طورپر جب آپ کا سا را دن مصروف گزرے یا آپ کہیں با ہروقت گزارکر آئیں۔ لیکن ماہو اری کے دنوں میں اکثر خو اتین تھکاوٹ کا شکارہو جاتی ہیں۔ چاہے وہ کسی کام میں مصروف ہو ں یا پھر ان کا دن آرام کر تے گزرے۔ عمو ما ًاکثر خو اتین ما ہو اری کا پہلا دن درد سے نپٹتے ہو ئے آرام کر تے گزارتی ہیں۔ اس کے باوجود وہ تھکن اور سستی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ یہ تھکن اور سستی ماہو اری کے تین سے چار دن تک جاری رہتی ہے۔ باوجو د اس کے کہ خو اتین تھکن اور سستی محسوس کر تی ہیں لیکن وہ اس بات سے نا واقف ہو تی ہیں کہ ان کی سستی اور تھکن کی اصل وجہ کیا ہے۔
کچھ خو اتین ماہو اری کے دنوں میں نیند کا شکار بھی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ سر درد، پیٹ میں مروڑ اور متلی ان دنوں کی عام علامات ہیں جو ہارمو نز کے بدلنے کی وجہ سے درپیش آتی ہیں۔
یہ ایک قدرتی امر ہے کہ دوران ماہو اری خو اتین کے ہارمو نز تیز ی سے تبدیل ہو تے ہیں۔ جس کی وجہ سے کچھ تبدیلیا ں رونما ہو تی ہیں۔ جو ماہو اری سے دو ہفتے پہلے نمو دار ہو نے لگتی ہیں۔
خو ن کا زیادہ بہاؤ بھی تھکن اور سستی کا سبب بنتا ہے۔
جسم کا درجہ حر ارت ماہو اری کے دنوں میں بڑھ جانے کی وجہ سے بھی تھکن ہو نے لگتی ہے۔اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ نیم گر م پانی سے غسل کر یں۔
ہارمو نز کے بدلنے سے آپ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو تی ہیں۔ یوگا کر یں۔ ہلکی پھلکی ورزش کر یں۔
کچھ خو اتین کو ما ہو اری سے پہلے ٹانگوں میں درد، تھکن، سردرد، سستی، نیند کا غلبہ اور کمر درد کی شکایت ہو نے لگتی ہے۔ چو نکہ یہ ایک قدرتی امر ہے اس لیے اس سے نپٹنے کے لیے ادویات سے گریز کریں بلکہ قدرتی طریقے سے اس سے نپٹنے کی کو شش کر یں۔
کم از کم آٹھ گلاس پانی پئیں۔
چاکلیٹ کھائیں۔
پھلوں اور سبزیو ں کا استعمال کر یں۔
نیم گر م دودھ کا استعمال کر یں۔
سبزیوں کا سو پ اور بو ائل سبزیا ں تھکن کو دور کر تی ہیں۔
خشک میو ہ جات کا استعمال آپ کو تو انائی دے کر چست رکھتا ہے۔
ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال آپ کو چاق وچو بند رکھ سکتا ہے۔
پروٹین اور منرلز کا استعمال کریں۔

کیٹاگری میں : ماں

اپنا تبصرہ بھیجیں