درد ختم کر نے والی گو لیوں سے ہو شیا ر رہیں۔۔۔۔ ما ہر ین

نیٹ رپورٹ: در د ختم کر نے والی ادویات کو نشہ آور ادویات کہا جاتا ہے۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ درد دور کر نے والی ادویات سخت نقصان دہ ہیں خا ص طور پر اس وقت جب آپ کو ان کی ضرورت نہ ہو اس کے باوجود آپ اس کا استعمال کر رہے ہو ں۔ درد دور کر نے والی ادویات دماغ پر اثر انداز ہو تی ہیں۔جس سے قے، متلی،ڈائریا جیسے امر اض جنم لیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ادویات سے دل کا عارضہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ان کا استعمال بے جا کیا جا ئے تو مطلو بہ بیماری ٹھیک ہو کر مختلف امر اض کا سبب بنتی ہے۔ ما ہرین نے ان ادویات کو نشہ آور ادویات کہا ہے ان کے مطابق ان ادویات کا استعمال ایسا ہی ہے جیسے آپ نشہ کر رہے ہیں۔ ان ادویات کو استعمال کر نے کے آپ اس قدر عادی ہو جاتے ہیں کہ ذرا سی تکلیف کو بھی دور کر نے کے لیے درد کی دو ائی کا سہارا لیتے ہیں۔ صر ف امریکہ میں ہی ان ادویات کے استعمال سے بے تحا شہ امو ات دیکھنے کو ملی ہیں۔ ماہر ین کاکہنا ہے کہ یہ دو ائیں
گر دے پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ان سے ہو شیار رہتے ہو ئے ان کا استعمال کم سے کم کر یں۔ کو ئی بھی دو ا اپنے معا لج کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کر یں۔ خا ص طور پر وہ افر اد جو کسی نہ کسی سیریس بیماری میں مبتلا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں