خو د کو رکھیں تروتازہ اور شاداب

آپ کی جلد آپ کی شخصیت کا سب سے نمایاں حصہ ہے۔ ذرا سی گڑ بڑ آپ کی قدرتی خو بصورتی کو ماند کر کے آپ کو مصنو عی سہارے (میک اپ)لینے پر مجبور کر دیتی ہے۔اپنی حفا ظت کے لیے اہم صر ف میک اپ نہیں بلکہ اچھی غذا بھی ہے۔اگر آپ جنک فو ڈ لے ہی ہیں،پانی کے علاوہ سب کچھ متو ازن لیتی ہیں،ورزش نہیں کر تیں ذہنی دباؤ میں مبتلا رہتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ دشمنی پرآمادہ ہیں اور اپنی جلد کوکمزور،لاغراورخشک کر نے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑ رہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ اعتدال سے کام لیں تاکہ قدرتی خوبصورتی کو بر قر ار رکھا جاسکے۔
آپ جو بھی غذا لیتے ہیں اس کا بر ا ہ راست اثر آپ کی جلد پر پڑتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ اپنی غذ ا کا خا ص خیال رکھیں اور متوازن غذا کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
پروٹین
یہ جلد کی بناوٹ میں اینٹ کا کام کر تا ہے اس کا زیادہ استعمال آپ کی جلد کی رنگت کے لیے بہترین ہے۔ لیکن یا د رکھیں کہ اس کی زیادتی آپ کو نقصان سے دوچار کر سکتی ہے۔
پروٹین اور چکنائی کا زیادہ استعمال آپ کے نظام ہضم کو بے قا عدہ کر سکتا ہے۔جس سے منہ پر کیل مہاسے نکل آتے ہیں۔ پروٹین کا زیا دہ استعمال آپ کو پھل اور سبزیوں سے دور کر دیتا ہے جس سے آپ جلد کی حفا ظت کے قدرتی اجزاء سے محروم ہو جاتے ہیں۔
چکنائی کا استعمال
جب آپ چکنائی سے صر ف اس لیے گریز کر تے ہیں کہ یہ آپ کو مو ٹا نہ کر دے تو آپ کو خبر داررہناچاہیےکہ آپ اپنی جلدکوچکنائی سے محروم کر رہے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ مناسب چکنائی کا استعمال لازم کر یں۔
کاربو ہا ئیڈریٹس
یہ آپ کو مکمل اناج میں ملے گا۔رینائن انا ج میں نہیں۔ جب آپ کا جسم کاربوہائیڈریٹس ہضم کرنےلگتاہے توآپ کاجسم ضرورت سے زیادہ انسو لین پمپ کر نے لگتا ہے تا کہ خو ن میں شو گر کو رواں رکھا جائے۔نمک کی طر ح انسولین بھی جلد میں پانی کو جمع کر دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے جلد پر دھبے پڑ جا تے ہیں۔یہ پھو ل جاتی ہے اور ان میں خارش ہونے لگتی ہے۔ اگر غذ ا میں شوگر کا کم استعمال کیا جائے تو یہ جلد کے لیے بہترین ہے۔نشاستہ دار غذا بھی فا ئدہ مند ہے۔
سبزیاں اور غذائیں
یہ جلد کی تازگی کے لیے مفید ہیں اور جلد کی عمر کو روکے رکھتے ہیں۔ان کی اچھی بات یہ ہے کہ ان میں فو لیٹ اور کیلشیم بھی ہو تا ہے۔
ایسی کو ئی غذا نہیں جس کو جلد کے لیے نقصان دہ قر ار دیا جائے۔ لیکن ضروری ہے کہ آپ سب کچھ کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ کھائیں۔
وقفے وقفے سے کھائیں۔
دن میں کئی با ر کھائیں اس طر ح کھانے سے جسم میں کیلو ریز پہنچتی ہیں تو میٹا بو لز م اچھی طر ح کام کر تا ہے اور جلد میں خو ن کی روانگی کو بہتر بناتا ہے۔جس سے جلد کی خوبصورتی میں اضا فہ ہو تا ہے۔
وٹامن ز
اپنی غذا میں وٹامن ز استعمال کر یں۔ اگر اس کا بھرپور استعمال نہیں ہو رہا تو سپلیمنٹ کا استعمال کر یں۔
آلو دگی سے بچیں
آلو دگی ہماری جلد کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ اس لیے اس سے جتنا ہو سکیں بچیں۔ کو شش کر یں کہ باہرنکلتے ہوئے چہرہ ڈھانپ کرنکلیں۔ آلو دگی سے ہو نے والی خر اب جلد آپ کی جلد پر داغ دھبو ں کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے حتی الامکان کو شش کر یں کہ اس سے بچا جا سکے۔روزانہ اپنی جلد پر سکرب کر یں اس قمن کے لیے بیسن اور لیمو ں کا اسکرب سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں