خو بانی کی اہمیت اور افا دیت

یہ ایک مشہو ر پھل ہے جس کا رنگ زرد، ذائقہ شریں،مز اج سر د ہے۔اس کو پانچ سے دس عددتک کھانا چا ہیے۔ خوبانی کھانے میں جتنی مز یدار ہے اتنی ہی صحت کے لیے مفید ہے۔دنیا بھر میں خو بانی کی بیس سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں خو بانی کو تین طر ح استعمال میں لایا جاتا ہے۔خو بانی متعدد غذائی اجزا ء سے مالا مال ہے۔
خشک کر لیا جائے۔
تازہ خو بانی کو ہلکے شکر میں قو ام بنا کر محفو ظ کر لیا جائے۔
خوبانی کو پیس کر آٹے کی صور ت میں محفو ظ کر لیا جائے تا کہ چپاتی بنانے کے کام آ سکے۔
بھو ک میں کمی کی شکایت ہو اور معدے میں اپھارہ ہو تو ایک پاؤ خو بانی کھا کر اس کے ساتھ بیس گر ام سبز سو نف کا استعمال کر یں۔
جگر کی سختی کو دور کر تی ہے۔
ڈکار آنے سے روکتی ہے۔
یہ ہمارے جسم کے امیو ن سسٹم کو مضبو ط کر تی ہے۔ اس میں پو ٹا شیم، فاسفور س، وٹامن اے،سی اور آئرن پایا جا تا ہے جو بیماریو ں سے لڑنے میں ہماری مدد کر تے ہیں۔
دل کی بیماری میں خو بانی ایک بہترین پھل ہے۔یہ دل کے دورے،ا سٹروک جیسی خطر ناک بیماریو ں سے چھٹکارا دلانے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں مو جو د فائبردل کو صحت مند بنانے میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں۔ اس میں مو جو د وٹامن سی دل کو ریڈ یکلز سے بچاتا ہے۔
خوبانی میں پایا جانے والا پو ٹا شیم خو ن کی شریانوں اور اور شریانوں کے تناؤ کو آرام دے کر بلڈ پریشر کو کم کر تا ہے۔
یہ پیاس اور بخار میں بہترین ہے۔
اس میں مو جو د فا ئبر کو لیسٹر ول کو کم کر نے میں مدد دیتا ہے۔
نظام ہا ضمہ کو مضبوط بناتی ہے۔
قبض کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بہترین ہے۔اس کے علاوہ پیٹ کے کیڑوں کو ختم کر تی ہے۔
چو نکہ اس میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ آنکھو ں کی روشنی کے لیے مفید ہے۔اگر آپ روزانہ دو سے چار خو بانی کھاتے ہیں تو یہ آپ کے جسم سے ساٹھ فیصد وٹامن اے کی کمی کو پور ا کر تی ہے۔ جس سے نہ صرف عمر میں اضا فہ ہو تا ہے بلکہ آنکھیں بھی کمزور نہیں ہو تیں۔
خو بانی میں حل پذیر فائبر ہو تے ہیں جوکو لیسٹرول کی تعداد کو کم کر نے میں مدد دیتے ہیں۔
آنتوں کے لیے مفید پھل ہے۔
انیمیا جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے ہو تا ہے۔ جس کا حل خو بانی ہے۔ یہ خو ن کی کمی کو دور کر نے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔
خو بانی کینسر کے مریضوں کے لیے بہترین ہے یہ کینسر کے سیلز کو ختم کر کے نئے خلیے بناتا ہے۔
بو اسیر میں اس کا استعمال صحت بخش ہے۔
خشک اور بے جان جلد کو نکھارنے کے خو بانی بہترین ہے۔ داغ دھبوں اور مہا سوں کو دور کر نے کے لیے خو بانی کا اسکر ب بہترین ہے۔ دوران حمل خو بانی ایک قدرتی دوا ہے دوران حمل میٹھی یا نمکین چیزوں کا استعمال کر نے کے بجائے خشک خو بانی کا استعمال کر یں۔
بانجھ پن کے لیے یہ پھل بہترین ہے۔
نکسیر پھو ٹنے سے بچاتی ہے۔
یہ میٹا بو لز م کی کارکر دگی کو بہتر بناتی ہے جس سے وزن میں کمی کی جا سکتی ہے۔
یہ ہڈیو ں کو مضبو ط اور صحت مند کر تی ہے۔
احتیاط
کھٹی خو بانی کھانے سے گریز کر یں اس سے پیٹ میں اپھارہ ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں