خوبصورت ناخنوں کے لیے اپنی خوراک پر توجہ دیں

نا خن جسم کا وہ حصہ ہو تے ہیں جن کو ”ڈیڈ ٹشوز“ کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ ڈیڈ ٹشوز تو جہ اور صحت مند خوراک چاہتے ہیں۔ تا کہ ان کی خوبصورتی اور چمک بر قر ار رہ سکے۔ بہت سی خو اتین اپنے مصروف شیڈول میں ناخنوں پر تو جہ دینا بھو ل جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ناخن بد رنگ، ٹو ٹے پھو ٹے اور خر اش ذدہ نظر آتے ہیں۔ بعض خو اتین ناخنوں پر تو جہ دیتی بھی ہیں تو ان کے ناخنوں کی وہ صحت اور خوبصورتی نہیں ہو تی جو نظر آنی چاہیئے۔ اس کی وجہ ہماری زندگی سے متو ازن غذا کی کمی ہے جو ناخنوں کی صحت کو نہ صرف متاثر کر تی ہے بلکہ ان کو خشک اور بد رنگ بھی بنا دیتی ہے۔ ان کو خو بصورت رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ نیو ٹریشن سے بھرپور خوراک کھائی جائے تاکہ ناخنوں کی نشوونما اچھی ہو سکے۔
گاجر
وٹامن اے سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ناخنوں کی خشکی کو دور کر تا ہے۔ ایک گلاس گا جر کا جو س ناخنوں کی سرخی میں اضا فہ کر کے ان کو مضبو ط بناتا ہے۔
پھلی
پھلی میں بیوٹن مو جو د ہو تا ہے جو ناخنوں کی چمک اور نشوونما میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔ ان کا استعمال ناخنوں کو ٹو ٹنے سے بچاتا ہے۔
انڈے
انڈے میں وافر مقدار میں پروٹین اوروٹامن ڈی پائی جاتی ہے جو ناخنوں کی صحت کے لیے بہترین خوراک ہے۔ اگر آپ روزانہ دو انڈے(بو ائل یا فرائی) کھاتے ہیں تو یہ آپ کے ناخنوں کو بدرنگ ہو نے سے بچاتے ہیں۔ ناخن مضبو ط ہو تے اور ٹو ٹنے سے محفو ظ رہتے ہیں۔
کدو کے بیج
کدو کے بیج میں زنک پایاجاتا ہے جو ناخنوں کی پیلاہٹ کو دور کر کے سرخی پیدا کر تا ہے۔ ناخنوں کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
شکر قندی
شکر قندی کو جس بھی انداز میں کھایا جائے یہ ناخنوں کی صحت کے لیے بہترین ہے۔
کیلا
کیلے میں سلکا اور زنک پایا جاتا ہے جو ناخنوں کی ساخت کو بہتر کر تا اور انھیں مضبو ط و تو انا بناتا ہے۔
کالی مر چ
کالی مر چ میں وٹامن سی،، ای،بیٹا کروٹین اور وٹامن بی پایا جاتا ہے۔صر ف چند مرچیں آپ کی روزمر ہ زندگی میں آپ کے ناخنوں کی صحت اور خوبصورتی میں معاو ن ہو سکتی ہیں۔
سورج مکھی کے بیج
اس میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو ناخنوں کو بڑھنے اور ان کی ملائمت میں اہم ہیں۔
دہی
ایک پیالہ دہی کا اگر پھلوں کی سجاوٹ کے ساتھ کھا یا جائے تو یہ ناخنوں کو ٹو ٹنے اور بدرنگ ہو نے سے بچاتی ہے۔
ناریل کا تیل
یہ نا خنوں کو بڑھنے اور ان کو مضبو ط کر نے میں مدد دیتا ہے۔ ناخنوں کو زیادہ چمک اور مضبو طی دینے کے لیے چو تھائی کپ ناریل کے تیل میں شہد اور روزمیری تیل ملا کر اوون میں گرم کر لیں۔ اب اپنے ناخن ان میں ڈبو دیں۔ اس سے ناخنوں کی چمک برقر ار رہے گی۔
زیتون کا تیل
زیتون کے تیل کاناخنوں پر مساج ناخن کی قدرتی چمک اور ملائمت کو برقر ار رکھتا ہے۔ یہ مساج رات سو نے سے پہلے کریں اور پھر گلو ز پہن لیں۔ صبح اٹھ کر دھو لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں