خوبصورت جلد پانے کے لیے کچن میں جائیں

چہرے کی صفا ئی اور حفا ظت روزمرہ کے کامو ں میں شمار ہو تا ہے۔ لیکن اکثر خواتین اپنی جلد کی حفا ظت اس وقت کر تی ہیں جب ان کی جلد خشک، کھردری، بے چمک اور ڈل ہو گئی ہو۔ ایسے میں ان کو جہاں محنت زیادہ کر نی پڑتی ہے وہا ں ایک دو بار کو ئی بھی ٹو ٹکہ کر نے سے جلد اتنی چمکدار اور ملائم نہیں ہو تی جتنی کہ ہو نی چاہیے۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو سکے جلد کی حفا ظت روزمر ہ کریں تا کہ جلد کو مر دہ خلیوں اور گر د و غبار سے بچایا جا سکے۔ایسا کر نے کے لیے آپ کو زیادہ دور نہیں صر ف اپنے گھر کے کچن تک جانا پڑے گا۔کچن میں مو جو د بہت سے ایسے لو ازمات ہو تے ہیں جو آپ کی جلد کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔
خشک ناریل
تقریباًہر گھر میں ہی مو جو د ہو تا ہے اگر آپ کی جلد رات کے وقت اضا فی چمکدار نظر آتی ہے تو ناریل کا تیل آپ کا مسئلہ حل کر سکتا ہے یہ تیل آپ کے چہرے کی اضا فی چکنائی کو ختم کر تا ہے۔ یہ چہرے کے لیے بہترین کلینز ر ہے جو مر دہ خلیو ں کو اتار کر جلد کو تروتازہ اور نر م بناتا ہے۔
اپنی ہتھیلی پر ایک کھو پرے کا ایک ٹکڑا رکھیں کم از کم تیس سیکنڈ اسے اپنے چہرے پر ملیں۔پھر ایک تو لیہ لے کر چہرے پر دبائیں۔ یہ فالتو چکنائی کو نکال دے گا۔ اب پندرہ منٹ بعدچہرہ دھو لیں۔
شہد اور لیمو ں
اس کا مر کب سردیو ں میں بہترین ہے۔ شہد میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹریل پایا جا تا ہے جو ہماری جلد کو کسی بھی قسم کے خطر ات سے بچاتا ہے۔ اس سے رنگت میں دلکشی پید ا ہو گی۔
لیمو ں مر دہ خلیو ں کو نکالنے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔
دو چمچ شہد میں چند قطرے لیمو ں کے ملا کر مکس کر لیں اور اسے چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگائیں پھر مساج کر تے ہو ئے اتارلیں۔
دہی
دہی ڈیٹو کسیفائی اور اس کے احیا کے لیے بہترین ہے۔دہی جلد کے بند خلیو ں کو کھو لتا ہے۔ جھریو ں کو ختم کر تا اور اور مر دہ خلیو ں کو ہٹاتا ہے۔
دہی کو پھینٹ کر اس کا چہرے پر مساج کر یں اور پھر کچھ دیر لگا رہنے دیں دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
زیتو ن کا تیل
زیتون کے تیل کو صحت کے لیے اچھا ما نا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جلد کی خوبصورتی میں بھی اہم کر دار ادا کر تا ہے۔ زیتون کا تیل خشک جلد، ہائیڈریڈجلد، دھو پ اور جلن سے متا ثرہ جلد،ہلکے اور پکے دھبے اور بیکیٹریا کو مارنے کے کام آتی ہے۔
آدھا کپ زیتو ن کا تیل ایک کپ پانی اور سرکہ لے کر مکس کر لیں۔ اب حسب ضرور ت چہرے پر لگا کر مساج کریں۔ (رات سونے سے پہلے) صبح اٹھ کر دھو لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں