خوبصورتی کے نئے انداز

خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ ہمیشہ بازاری کریمو ں اور لو شن کا انتخاب کریں۔اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بازاری یہ کریمیں خوبصورتی میں فوری اضا فہ کر تی ہیں۔ ساتھ میں ہم اس بات کو بھی جھٹلا نہیں سکتے کہ انکا استعمال اکثر اوقات جلد کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو جاتا ہے۔ آپ کریم کو کبھی بھی چیک کر کے نہیں خر یدتے صر ف اس کا لیبل پڑھ کر خرید لیتے ہیں۔ یہ آپ کی جلد کے لیے کس قدر ایفیکٹیو ہو تی ہے اس کا پتہ آپ کو استعمال کر نے بعد چلتا ہے۔ اگر چہ گھریلو نسخے دیر سے اثر کر تے ہیں لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ان کے کو ئی بھی سائیڈ ایفیکٹ آپ کی جلد پر مر تب نہیں ہو تے چاہے وہ آپ کے لیے فا ئدہ مند ہو ں یا نہ ہوں،ان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
ویسلین
ویسلین بالوں پر لگی ڈائی کو محفو ظ کر تی ہے۔ اکثر ایسا ہو تا ہے کہ ڈائی لگانے کے کچھ دنوں بعد ہی بال دوبارہ سے بے رونق ہو جاتے ہیں۔ ڈائی اتر جاتی ہے اور بالوں کی رنگت عجیب ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں آپ ڈائی لگانے کے اگلے دن بالوں پر ویسلین لگائیں اور اسے کچھ دیر کے لیے کھلا چھو ڑ دیں۔ دھو نے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ ویسلین بالوں کے اندر تک اتری ہے۔۔یہ ڈائی کو خراب ہو نے سے محفو ظ رکھے گی۔
سیب کا سرکہ اور سفید چائے
ایک چو تھائی سیب کے سرکے میں ایک چو تھائی گر م سفیدچائے ملائیں اور اسے ٹھنڈا ہو نے دیں۔اب اس مکسچر کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔یہ آپ کے مسام کو کھولے گا،کیل مہاسوں کو دور کر نے میں مدد کر ے گا۔
سیب کا سرکہ بالوں کی چمک اور مضبو طی میں اضا فہ کر کے انھیں خو بصور ت بناتا ہے۔ شیمپو کر نے کے بعد ایک کپ سیب کے سرکے سے بال دھو لیں۔ کچھ دیر بعد تازے پانی سے با ل دھو لیں۔
کافی
کافی کے بیجو ں کو اپنے کنڈیشنر میں ڈال کر مکس کر یں اور بالوں پر لگا کر کچھ دیر لگا رہنے دیں پھر بال دھو لیں۔ اس سے بالوں کے رنگ میں خو بصور ت رنگ آئے گا۔
اسٹر ابیر ی اور بیکنگ سو ڈا
اسٹر ابیر ی کے گودے میں بیکنگ سو ڈا ملا کر دانتوں پر ملنے سے دانتوں کے داغ دھبے دور ہو تے ہیں۔ کافی اور چائے سے پڑنے والے نشان ختم ہو جاتے ہیں۔
پو دینے کے پتے
تھوڑے سے پو دینے کے پتے پیس کر ان کو حلقوں کے گر د لگائیں۔ بیس منٹ بعد دھو لیں۔ اس سے آنکھو ں کے گرد سیاہ ہلکے دور ہو تے ہیں۔
انڈے کی سفیدی اور مکئی
ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ مکئی(پسی ہو ئی)ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہو نے پر گرم پانی سے دھو لیں۔ اس سے کھلے مسام بند ہو جائیں گے نیز مر دہ مسام اتر جائیں گے۔
گلاب کی پتیا ں
گلاب کی پتیا ں پانی میں ابال کر ٹو نر کے طور پر استعمال کر یں۔
خشک بالوں کے لیے شیمپو
لیو نڈ ر آئل میں مکئی کا پاؤڈر، چاولوں کے پھو ل، ایر و روٹس ملا کر شیمپو بنالیں اور بالوں پر استعمال کر یں۔
اسکر ب
دو کھانے کے چمچ زیتو ن کے تیل میں دو کھانے کے چمچ چینی شامل کر یں۔ اور اس کا مساج چہرے، کہنیو ں، ہاتھو ں اور پیروں پر کریں۔اس سے گر د و غبار صاف ہو گی اور چمک پید ا ہو گی۔
مالٹا
مالٹا کاٹ کر اس سے چہرے، کہنیو ں اور پیروں کا مساج کر یں۔ اس سے خشکی دورہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں