خوبصورتی غذ ا میں ہے

ہم اپنی خوبصورتی کی حفا ظت کے لیے نت نئے ٹو ٹکے کر تے اور کر یمیں استعمال کر تے ہیں اس کے با وجو د ہمیں وہ مطلو بہ رزلٹ نہیں ملتا جو ہماری خو بصورتی کو بر قر ار رکھنے کے لیے ملنا چا ہیے۔صر ف خوبصورت نظر آنا ہی کافی نہیں ہو تا بلکہ خو بصورتی کے ساتھ جلد کا صحت مند اور تواناہونا بھی ضروری ہے ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ صر ف ٹوٹکوں اور کریمو ں پر ہی گزارہ نہ کر یں بلکہ اپنی خوبصورتی اور جو انی کو بر قر ار رکھنے کے لیے متو ازن اور بھرپور صحت مند خوراک کا بھی انتخاب کر یں۔ اگر یہ کہا جائے کہ متو ازن اور صحت مند غذا کے بعد آپ کوکسی ٹوٹکے کی ضرورت نہیں رہے گی تو بے جا نہ ہو گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنی خوبصورتی کو بر قر ار رکھنے کے لیے اچھی غذا کا استعمال کریں اس سے نہ صر ف آپ کی صحت اچھی ہو گی بلکہ یہ ایج کلنگ بھی ثابت ہو گی۔
یا د رکھیں اگر آپ اچھی غذا لے رہے ہیں تو آپ کی جلد ملائم،چمکدار اور خوبصور ت نظر آئے گی۔
پالک
وٹا من ای اور سی سے مالا ما ل یہ سبز ی جھریا ں ختم کر نے میں آپ کی مدد کر تی ہے اس کے علاوہ فضائی آلودگی سے پید ا ہو نے والی گندگی کو بھی دور کرتی ہے۔ پالک میں مو جو د آئر ن خو ن کی کمی کو پور ا کر کے آپ کی رنگت کو سر خ و سفید بناتی ہے۔ آپ پالک کو ابال کر بھی کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا سو پ اور جو س بھی بے حد کا رآمد ہو تا ہے۔
السی
اس کے بیجو ں میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ اور امیگا تھر ی فیٹی ایسڈمو جو د ہو تے ہیں جو آپ کی جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ چہرے سے کیل مہاسے اور نشانا ت ختم کر دیتے ہیں۔
مچھلی
اس میں اومیگا تھر ی فیٹی ایسڈ ہو نے کی وجہ سے بالوں میں قدرتی چکنائی مو جو د رہتی ہے جس سے بال روکھے سوکھے پن کا شکا ر نہیں ہو تے۔ اس کے علاوہ بالوں کی اچھی نشوونما اور چمک کے لیے مچھلی کا استعمال بے حد فا ئدہ مند ہے۔مچھلی میں بی ۱۲ اور آئر ن مو جو د ہو تا ہے جو بالوں کو چمکدار بناتا ہے۔
انڈے
انڈے میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کی نشو ونما میں اہم کر دار ادا کر تی ہے۔ انڈے کی سفید ی سلفر سے بھر پور ہو تی ہے جو خو ن کی گر دش کو بہتر کر کے جلد کو نکھارتی اور بالوں کی نشو ونما کو تیز کر تی ہے اس لیے سلفر کو بیو ٹی منر ل بھی کہا جا تا ہے ۔ روزانہ ایک انڈے کی سفیدی تیس دن تک استعمال کر نے سے بہترین نتائج ملیں گے۔
بادام
اس میں وٹامن ای مو جو د ہو تا ہے جو بالوں کو لمبا کر تا ہے۔تیس گر ام بادام انسانی جسم کی ستر فیصد ضروریات کو پور ا کر تا ہے۔
کد و کے بیج
اس میں وٹامن بی ۱ اور وٹامن بی ۲،۴۳ کے علاوہ زنک اور کا پر پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے بالوں میں مو جو د خلیات صحت مند رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھو پڑی میں تیل پیدا کر نے والے غدو د کی نشوونما بھی بہتر ہو تی ہے۔ مٹھی بھر بیج کاروزانہ استعمال نہ صر ف بالوں کی بہتر نشوونما کر ے گا بلکہ جلدکو نقصان دہ بیکیٹر یا سے بھی بچائے گا۔
لہسن
لہسن کو بیماریو ں کا ڈاکٹر کہا جاتا ہے۔ جو مہلک اور عام بیماریو ں میں حفاظت کر تا ہے۔ اس میں ایسا کمپاؤنڈ پایا جا تا ہے جو جلد کو ملا ئم اور خوبصور ت بناتا ہے۔
دہی
دہی کھانے سے چہر ے پر چمک اور دلکشی پید ا ہو تی ہے اس میں مو جو د کیلشیم آپ کی جلد کو ٹو ٹ پھو ٹ سے محفو ظ رکھتی ہے۔
ناریل
اس میں وٹامن اے اور کے پائے جاتے ہیں جو بالوں اور جلد کے لیے بے حد اہم ہیں۔بالوں کی چمک کے لیے ناریل کا تیل بہتر ین ٹانک ہے۔
دالیں
دالوں میں پروٹین اور فو لا د پایا جاتا ہے۔جن کو بال جھڑنے کی شکایت ہو وہ روزانہ ایک کپ ابلی ہو ئی دال کھائیں تو بال جھڑنا بند ہو جائیں گے۔ نیز بالوں کی چمک کو بر قر ار رکھ کر بالوں کی مضبو طی کے لیے اہم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں