خشک جلد کے مسا ئل اور ان کا حل

اگر آپ کی جلد خشک ہے تو یقیناًآپ کو بہت سے مسائل کا سامنا کر نا پڑ تا ہے۔ خشک جلد کا سب سے بڑا نقصا ن یہ ہو تا ہے کہ اس کھر دری اور بے جان ہونے کی وجہ سے اپنی دلکشی جلد کھو تی ہے اور اس پر جھر یا ں بھی جلد پڑ تی ہیں۔ بعض افر اد کی جلد قدرتی طور پر خشک ہو تی ہے اور کچھ لو گوں کو سردیو ں میں اس مسئلے کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔
وجو ہا ت
نامناسب اور نا معقو ل کر یمو ں کا استعمال ۔
چائے یا کا فی کا بے جا استعمال ۔
خشک سر دی اور مو سم میں ہیٹر کے آگے بیٹھنے سے بھی جلد خشک ہو جاتی ہے۔
جسم میں پانی کی مقدار کم ہو نا ۔
ایک کیلے کو مسل لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اسے چہر ے پر لگائیں پھر بیس منٹ بعد صا ف پانی سے دھو لیں۔ اس سے چہر ے کی خشکی کافی حد تک کم ہو جائے گی۔
ایک ٹماٹر لے کر اس کا گو دا نکال لیں اور اس میں ایک چمچ ملائی کا ڈال کر پیسٹ بنا لیں اب اسے چہر ے پر پندرہ سے بیس منٹ تک لگائیں اس سے جلد کی خشکی دور ہو گی۔
ایک ناشپاتی کا گو دا لے کر اس میں شہد اور انڈے کی زردی ملا کر چہر ے پر لگائیں جب سو کھ جائے تو اسے نیم گر م پانی سے دھو لیں۔ ( ماسک لگانے کے دوران مت بو لیں)
ایک انڈے کی زری میں مالٹے کے جو س کے دو چمچ ،زیتون کا تیل ایک چمچ ، لیمو ں کے چند قطرے اور عر ق گلاب کے چند قطر ے ملا کر پیسٹ بنا لیں اب اسے چہر ے پر پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر دھو لیں۔ اس سے چہر ے پر ملائمت آئے گی نیز قبل از وقت پڑ نے والی جھریو ں سے بھی نجات ملے گی۔
نہا نے کے بعد ایلو ویر ا جیل کا ماسک چہر ے پر لگانے سے جلد تروتازہ اور نر م ہو تی ہے۔
دو چائے کے چمچ شہد میں دو چائے کے چمچ دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور دس منٹ لگا رہنے دیں پھر منہ دھو لیں۔
آدھا چائے کا چمچ وٹامن ای کا تیل اور آدھا چمچ گلیسر ین لے کر مکس کر لیں چہر ے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد چہر ہ دھو لیں۔ اس سے چہرے کی رنگت نکھر ے گی اور چہر ہ تر وتازہ ہو گا ۔
پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کر یں۔ یہ جلد میں نمی پیدا کر نے کا با عث بنتا ہے۔
پھلو ں اور سبزیو ں میں مو جو د منر لز جلد کے لیے بے حد مفید ہیں۔ ان کا باقاعدہ استعمال نہ صر ف جلد کو تروتازہ رکھتا ہے بلکہ جھریو ں کے آثار کو بھی روکتا ہے۔
ملتانی مٹی،گلاب کا عر ق،ہلدی، کھیر ے اور لیمو ں کا جو س ملا کر چہر ے پر لگانے سے جھریا ں دور ہو تی ہے اور چہرے کی نمی اور تروتازگی بحال ہو تی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں