خشک جلد اورحسن

جلد کی باہر والی تہہ پر تیل کی حفا ظتی تہہ ہو تی ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ تیل سو کھ جاتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک اور کھر دری ہو جاتی ہے۔ مشکل اس وقت ہو تی ہے جب آپ چہرے کو دھو تے ہیں تو آپ کی جلد مزید خشک ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے جلد بے رونق اور بے چمک محسو س ہو تی ہے۔
بعض اوقات چہرے کی جلد قدرتی طور پر خشک ہو تی ہے اور اکثر اوقات گرد وغبار، نامناسب غذ ا اور نامناسب دیکھ بھال چہرے کی جلد کو خشک اور کھر درا کر دیتا ہے۔ خشک جلد غیر آرام دہ ہو نے کے ساتھ اس پر چبھن اور جلن کا احساس ہو تا ہے۔ صر ف سردیوں کے مو سم میں ہی جلد خشک نہیں بلکہ خشک جلد کے حامل افر اد کی جلد سارا سال ہی خشک رہتی ہے۔ جو تکلف دہ ہو نے کے ساتھ بر ی بھی لگتی ہے۔خشک جلد پر کیل مہاسے، خشکی کے زخم اور کھردرے نشان بھدے محسو س ہو تے ہیں۔
خشک جلد کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ اس پر جھریاں جلد پڑ جاتی ہیں۔خشک جلد کو نم رکھنا ضروری ہے۔
دودھ سے مساج کریں
دودھ بہترین مو ئسچر ائزر ہے۔ دو دھ سے جلد نرم وملائم ہو جاتی ہے۔ دودھ کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور پانچ منٹ لگارہنے دیں اور پھر نرم ہاتھو ں سے رگڑتے ہو ئے اتار دیں۔
ایلو یر ا جیل
ایلو ویر ا جیل ہر قسم کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ فوری طورپر عمل کر تا ہے۔ جیل کو ایلو ویر ا سے نکال کر چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔نیز یہ جلد کے کھلے مسامو ں کوبند کرتا ہے۔
بادام کا تیل
بادام کے تیل کا مساج خشک جلد کے لیے بہترین ہے۔ اس سے جلد کے کھر درے خلیے نرم ہو تے ہیں اور جلد کی نمی بر قر ار رہتی ہے۔
عرق گلاب
عرق گلاب چہرے کی خو بصورتی اور چمک میں اضا فہ کر تا ہے۔ عرقِ گلاب روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں۔
سیب کا سر کہ
سیب کا سرکہ خشک جلد کے لے بہترین مو ئسچر ائزر ہے۔ ایک چائے کا چمچ سیب کے عر ق میں ایک چائے کا چمچ پانی شامل کریں اورہفتے میں ایک بار چہرے پر لگائیں۔ اس سے جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی۔
نیم ماسک
دو چائے کے چمچ نیم کے پتے میش، ایک چائے کے چمچ دودھ کریم اور دو چائے کے چمچ پانی شامل کریں اور پیسٹ بنا لیں۔ اس سے جلد صاف ستھری اور بیداغ ہو نے کے ساتھ نرم ہو جائے گی۔
کو کو نٹ آئل
کو کو نٹ آئل چہرے کی جلد کے بہترین مساج ہے۔ رات سو نے سے پہلے ناریل کے تیل کو چہرے پر لگائیں اور نرم ہاتھوں سے مساج کر یں۔ یہ جلد کو نرم وملائم اور خو بصورت بناتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں