خسرے کے مریضوں میں اضافہ۔۔رپورٹ

نیو یارک:عالمی ادار ہ صحت کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں دنیا بھر میں خسرے کے مریضوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا اضافہ ہو ا ہے۔
ابتدائی اعداودوشمار کے مطابق رواں سال جنو ری اور جو لائی کے درمیان ۲۸۱ممالک میں تین لاکھ چو نسٹھ ہز ار آٹھ سو سے زائد افر اد کو خسرہ ہو ا۔ یہ بیماری ان علاقوں میں زیادہ دیکھی گئی جن کو ویکسین نہیں لگائی گئی۔
جغر افیائی لحاظ سے افریقہ میں متاثرہ لوگوں کی تعداد میں نو سو فیصد اضافہ ہو ا جس کی زیادہ وجہ اس حصے میں صفائی کے نظام کی بد حالی تھی۔ ماہرین نے زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف رکھتے ہو ئے اپنے بچوں کو ویکسین ضرور کروائیں تاکہ اپنے مستقبل کو محفوظ کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں