حسن اور خو بصورتی

ہم میں سے بیشتر لو گ ایسے ہیں جو خو بصورت نہیں ہو تے لیکن خو بصورت بننے کے لیے کو شش کر تے ہیں اور اپنی اس کو شش میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہو تے ہیں۔ خو بصورت نظر آنا حق ہے جسے خواتین خو شدلی سے قبو ل کر تی ہیں۔چہرے کی خو بصورتی اور چمک میں اضافہ کر نے کے لیے بہت سے کاسمیٹکس پر وڈکٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ جن کا استعمال اچھا رزلٹ تو دیتا ہے لیکن ایسا ہر بار نہیں ہو تا کئی بار ایسا بھی ہو تا ہے کہ یہ بیو ٹی کریمیں چہرے کی خو بصورتی اور رنگت کو خر اب کر دیتی ہیں جو اچھی کریمیں ہیں وہ عام خو اتین کی پہنچ میں نہیں آتیں۔ لیکن اگر ہم ایک نظر اپنے گھر کے کچن میں ڈالیں تو یقینا ہمیں بازاری کریمو ں کو ضرورت نہیں پڑے گی نیز ہم کسی بھی قسم کے سائیڈ ایفیکٹ سے محفو ظ رہیں گے۔
ویسلین اور بال
جو خو اتین بالوں کو رنگنے کی عادی ہو تی ہیں ان کے لیے ہمیشہ یہ دشو اری رہی ہے کہ بال رنگنے کے چند دن بعد ہی بالوں سے رنگ اترنے لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے بال روکھے، بے رونق اور کھردرے ہوجاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے آپ بال رنگنے کے بعد بالوں پر ویسلین لگائیں۔ اس سے بال زیادہ دیر تک رنگے رہیں گے۔
مہاسے اور سیب کا سرکہ سفید چائے کے ساتھ
چو تھا حصہ سفید چائے میں ایک چو تھائی کپ سیب کا سرکہ ملائیں۔ (دونوں چیزیں گرم کر لیں)اب اسے ٹھنڈا ہو نے دیں اور روئی کی مدد سے چہر ے پر لگائیں۔ خا ص طور پر وہ حصہ جس پر دانے ہیں اس سے کچھ دنوں میں کیل مہاسے دور ہو جائیں گے۔
ہو نٹوں کی سیاہی کے لیے
اس کے لیے لپ بام سے ہو نٹوں کا مساج کر یں۔ مستقل ایسا کر نے سے ہو نٹوں کی سیاہی دور ہو جائے گی۔
دانتوں کی خو بصورتی کے لیے
بیکنگ سو ڈا اور اسٹر ابیری کو مکس کر کے پیسٹ بنالیں اور اس سے دانت صاف کریں۔ اس عمل سے نا صر ف دانت صاف اور چمکدار ہو جائیں گے بلکہ دانتوں سے چائے اور کافی کے نشان بھی چلے جائیں گے۔
کالے حلقے
خو بصورت چہرے پر کالے رنگ کے حلقے بد نما لگتے ہیں۔ ان کو دور کر نے کے لیے پو دینے کے پتے بلینڈ کر کے اسے آنکھوں کے گرد ہلکوں پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں اس سے کالے نشان دور ہو جائیں گے۔
کھلے مسام
کھلے مسام چہرے کے حسن اور رنگت کو ماند کر دیتے ہیں۔ اس کے لیے انڈے کی سفیدی میں ایک چائے کا چمچ کارن کا چھلکا مکس کریں اور بیس منٹ تک چہرے پر لگائیں اس سے کھلے مسام چند دنوں میں بند ہو جائیں گے۔
اسکرب کریں
ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک کھانے کا چمچ چینی مکس کر کے اس سے چہرے، پیروں اور ہاتھوں کا اسکرب کریں۔ یہ جلد کو نرم ملائم بنانے میں مفید ہے۔
خشک جلد کے لیے
مالٹے کا ٹکڑا خشک جلد پر رگڑنے سے خشکی دور ہو کر جلد نرم ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں