حساس جلد کے لیے گرمیوں میں فیس پیک

گرمیو ں میں حساس جلد سب سے زیادہ پریشانی کا باعث بنتی ہے کیو نکہ اس جلد میں ذرا سی بھی صلاحیت نہیں ہو تی کہ وہ گرمی کی تلخی کو بر داشت کر سکے۔ ایسے لوگوں کے لیے گرمیوں میں جلد کی زیادہ تو جہ اور حفاظت کی ضرور ت ہو تی ہے تا کہ جلد کی حساسیت کو کم کر کے اس کو گرمی کی تلخی سے محفو ظ رکھا جا سکے۔
گرمی میں پسینے کی زیا دتی سے ہم یہاں تک بھو ل جاتے ہیں کہ ہماری جلد کی نازکی کو نمی کی بھی ضرورت ہے۔اگر دیکھا جائے تو گرمیوں کا مو سم جلد کے لیے سب سے زیادہ مشکلات کھڑی کر تا ہے۔ اس لیے آپ کی جلد کو زیادہ توجہ اور بھرپور اہمیت کی ضرورت ہو تی ہے۔ اگر سردی میں آپ حساس جلد پر ایک ما ہ بعد فیشل کر رہی ہیں تو ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ گرمیو ں میں اپنی جلد کو ہر پندرہ دن بعد فیشل کر یں۔ ضروی نہیں کہ آپ فیشل کروانے پارلر ہی جائیں اپنے لیے وقت نکال کر آپ یہ کام گھر پر رہ کر بھی کر سکتی ہیں۔
پو دینے اورہلدی کا ماسک
ایک مٹھی پو دینے کے پتوں میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر گرائنڈکر لیں۔ چند قطرے نیم گر م پانی کے ملائیں اور پیسٹ بنا کر چہرے پر دس منٹ کے لیے لگائیں اور پھر دھو لیں۔
کھیر ے اور چینی کا ماسک
ایک کھیر ے کے گو دے میں ایک چٹکی چینی کی ملائیں اور اسے کچھ وقت کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چہرے پر لگائیں۔ اس سے جلد نرم بھی ہو گی اور نمی بھی بر قر ار رہے گی۔
لیمو ں اور شہد کا ما سک
لیمو ں اور شہد کو ہم وزن لے کر ایک انڈے کی سفیدی ملا کر یکجا کر لیں اور پندرہ سے بیس منٹ چہرے پر لگا کر تازے پانی سے دھو لیں۔
دہی اور بیسن کا ماسک
دونوں کو ہم وزن لے کر پیسٹ بنا لیں اور جسم کے ان حصوں پر لگائیں جو سورج کی شعاعو ں سے جل گئے ہو ں۔ خشک ہو نے پر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
صندل اور عر ق گلاب کا ماسک
اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو اس ماسک کو ہفتے میں ایک بار لگائیں۔
صندل میں عر ق گلاب ہم وزن ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں۔ خشک ہو نے پر اتار لیں۔(اسے رگڑ کر اتارنے سے فالتو بال بھی اتر جائیں گے)
ٹماٹر کا ما سک
ایک ٹماٹر کا گو دا بناکر اس میں ایک چمچ شہد شامل کر یں اور چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔
کیلا کا ماسک
آدھا کیلا میش کر کے اس میں ایک چمچ شہد کاملا کر چہرے پر لگائیں اور خشک ہو نے پر دھو لیں (چکنی جلد کے لیے)
انڈے اور شہد کا ماسک
ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ شہد اور آدھا لیموں ملا کر پیسٹ بنا لیں تیس منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔
اسٹر ابیر ی کا ماسک
چند اسٹر ابیر یز کو میش کر اس میں چند قطرے لیموں کے ملا کر چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد چہر ہ دھو لیں (چکنی جلد کے لیے)۔

اپنا تبصرہ بھیجیں