جڑ ی بو ٹیو ں سے کر یں حسن میں اضا فہ

جڑی بو ٹیا ں جہا ں کھانے پینے میں استعمال ہو تی ہیں اور اپنے اندر بے شما ر فو ائد رکھتی ہیں۔اسی طر ح ان کو حسن کی نگہداشت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔جو نہ صر ف حسن کو سنو ارتی ہیں بلکہ قد رتی چمک دمک کو بھی بر قر ا ر رکھتی ہیں۔ہما را المیہ یہ ہے کہ ہم ان جڑی بوٹیوں سے فا ئدہ اٹھانے میں کا ہلی محسو س کر تے ہو ئے با زاری کر یموں اور لو شن کو تر جیح دیتے ہیں۔بازاری کر یمیں اور لو شن مہنگی ہو نے کے ساتھ ہمار ی جلد کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں کیو نکہ ان میں جن کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے وہ ہماری جلد کو جھلسا دیتے ہیں۔
اس لیے اپنی جلد کی حفا ظت کے لیے تھو ڑا سا وقت اپنی مصروفیات میں سے نکال کر قد رتی جڑی بوٹیو ں سے استفادہ حا صل کر یں تا کہ آپ کی جلد کی قد رتی چمک بر قر ا ر رہے۔
اصل خو بصور تی وہ ہو تی ہے جو آپ کو جسمانی اور ظا ہر ی طور پر بھی خو بصور ت رکھے ۔اس مقصد کے لیے سب سے زیادہ ضروری اچھی خوراک ہے اگر آپ اچھی خوراک سے گر یز کر یں گی تو کو ئی کر یم، لوشن، ٹو ٹکا آپ کو وہ خوبصورتی نہیں دے سکے گا جس کی آپ حق دار ہیں۔
گا جر
گا جر اپنے اندر بے شمار افا دیت رکھتی ہے۔یہ انسانی صحت اور جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔ اگر اسے غذا کے طور پر کھایا جائے تو یہ نہصر ف آپ کو جسمانی طور پر مضبو ط کر ے گی بلکہ آپ کے حسن میں بھی اضا فے کا باعث بنے گی۔ اس کے گو دے کا ما سک آپ کی جلد کو خوبصورت اور جو ان بناتا ہے۔
شہد
شہد ایک قدر تی مو ئسچر ائز رہے ۔ یہ کھانے میں بھی صحت بخش ہے اور اس کا استعمال جلد پرکر نے سے قدرتی حسن میں اضا فہ ہو تا ہے۔جلد پر شہد کی ما لش کر نے سے جلد ملا ئم اور چکنی ہو جاتی ہے۔اگر جلد چکنی ہے تو شہد میں انڈہ ڈال کر چہر ے پر لگائیں اگر جلد خشک ہے تو شہد میں با لائی ملا کر مساج کر یں۔
لیمو ں
ایک قدر تی ٹا نک ہے۔ جسے نیم گر م پانی میں ڈال کر پیا جائے تو نہ صر ف بڑھے ہو ئے وزن میں افا قہ ہو تا ہے بلکہ جلد بھی تر و تازہ ہوتی ہے۔ یہ جلد میں مو جو د تیز ابیت کو نقصان پہنچائے بغیر صاف کر تا ہے اور جلد کو سکیڑ کر سخت بنا دیتا ہے۔
میتھی
بال جھڑ کی صور ت میں میتھی کا استعمال بہترین ہے اگر بال وقت سے پہلے سفید ہو جائیں تو میتھی کے دانے رات بھر بھگو کر صبح اس کا لیپ سر پر لگائیں پانچ منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔ بال لمبے اور چمکدار ہو جائیں گے۔
دہی
دھو پ سے ہو نے والے داغ دھبو ں کے لیے دہی بہترین ہے۔ ایک چائے کے چمچ دہی میں ایک چٹکی زعفر ان شامل کر لیں اور چہرے پر لگائیں اس سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔
ٹماٹر
ٹما ٹر بہترین ما سک ہے ۔ چہر ے پرسیا ہی پڑنے کی صور ت میں ٹما ٹر کا ما سک چہر ے پر لگانے سے رنگت صاف ہو گی۔ اس سلسلے میں دودھ چہر ے پر بھی لگانا مفید ہے۔
جائفل
چہر ے کے نشانوں کے لیے جائفل کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہر ے پر لگانے سے نشان ختم ہو جائیں گے۔
نارنگی
نارنگی کے چھلکے دھو پ میں سکھا کر پیس لیں اور دودھ میں ملا کر چہر ے پر لگائیں ا س سے جلد کی ٹو ننگ ہو گی۔ چہر ہ شاداب اور تروتازہ ہو گا۔اس کے علاوہ مر دہ خلیے الگ ہو کر جلد نرم ہو جائے گی۔
با رش کے پانی سے چہرہ دھو نے سے کھلے مسامات بند ہو جا تے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں