جلد کی حفا ظت کے لیے غذا پر تو جہ دیں

اس با ت سے کو ئی فر ق نہیں پڑ تا کہ آپ عمر کے کس حصے میں ہیں۔ بلکہ فر ق اس بات سے پڑ تا ہے کہ آپ کی جلدعمرکے کسی بھی حصے میں چمکدار اور تر وتازہ ہے۔ ضرور ی نہیں کہ پر کشش اور دلکش جلد آپ کو صر ف جو انی میں ہی ملے۔ بلکہ خو دپر تو جہ دیتے ہو ئے آپ اس دلکشی کو بڑھا پے تک قا ئم رکھ سکتے ہیں۔
گھی
یو ں تو گھی میں بہت زیادہ چکنائی شامل ہو تی ہے جو جلد ہی جم جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے خو اتین کھانو ں میں گھی کا استعمال کر نے سے گر یز کر تی ہیں۔ مگر وہ اس حقیقت سے بے خبر ہو تی ہیں کہ گھی آپ کی جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔ یہ جلد کی رونق میں اہم کر دار ادا کر سکتا ہے۔دو چمچ گھی کا استعمال آپ کی جلد کی رعنائی اور دلکشی کے لیے کافی ہے اس کے اندر چکنائی آپ کی جلد کے اندر پہنچ کر اسے تازگی بخشتی ہے۔جو بھی مو ئسچر ائزر یا پاؤڈر وہ کام نہیں کر تا جو آپ کی صحت کے استعمال ہو نے والی چیز یں کر سکتی ہیں۔
اسٹر ابیر یز ،رسبر یز اور بلیک بیر یز
یہ تمام بیر یز آپ کی کمپلیکشن کے لیے انتہا ئی اہم ہے ۔ اس قسم کے تمام فروٹس وٹامن سی سے بھر پور ہو تی ہیں۔اس کے ذریعے آپکے جسم میں وہ چیز یں پید ا کر تے ہیں جن سے چہر ے کی خو بصور تی اور صحت میں اضا فہ ہو تا ہے۔آپ کی جلد جھر یو ں سے محفو ظ رہتی ہے۔
پالک
اس میں شامل وٹامنز اے، سی ای اور آئرن آپ کی جلدکو شفا ف رکھنے میں بڑے معا ون ثا بت ہو تے ہیں۔ اس میں وٹامن بی بھی بڑی مقدار میں مو جو د ہو تا ہے۔یہ آپ کی صحت کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہو تا ہے۔آپ کا ہا ضمہ اچھا ہو اور اسے ہضم کر سکے۔
مچھلی
اس میں وہ تیل موجو د ہو تا ہے جو آپ کی جلد کو خشک ہو نے سے بچاتا ہے اور اسے نر م و ملا ئم رکھتا ہے۔ اگر آپ مچھلی کھانا پسند نہ کریں تو اس کے تیل کے کیپسو ل استعمال کر لیں۔ اس سے چہر ے کی رنگت تیز ی سے بدلے گی۔
خشک میو ہ جات
اخر وٹ اور بادام وغیر ہ بھی آپ کی جلد کی رنگت اور خو بصور تی کے لیے انتہا ئی اہمیت کے حامل ہو تے ہیں ۔ وٹامنز ،اے اور ای سے بھرپور ہو نے کی وجہ سے انھیں جلد کی رنگت اور نر م و ملا ئم رکھنے کی صلا حیت حا صل ہے۔یہ دن بھر مختلف آب و ہو ا سے پیدا ہو نے والے آپ کی جلد پر اثر ات کوبھی قابو کر تے ہیں۔ دھو ئیں ، گر دو غبا ر سے آپ کی جلد کو پہنچنے والے نقصان سے خشک میو ہ جات محفو ظ رکھتاہے۔
کر یلا
دن میں ایک مر تبہ اگر کر یلے کا جو س استعمال کر لیا جائے تو یہ آپ کے چہر ے کی بے رونقی کو ختم کر دیتا ہے۔ اس سے خو ن بنتا ہے جو آپ کے جسم کے اندر کام کر تا ہے اور صا ف خو ن بنا کر گندے خو ن کا خاتمہ کر تا ہے اور آپ کے چہر ے اور رنگت کی دلکشی کوواپس لاتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے بعد آپ چہر ے پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے بھی محفو ظ رہ سکتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں