جلد کی تا زگی کے لیے پھلوں کا انتخاب

چہر ے کی جلد کو تر و تازہ اور خو بصور ت رکھنے کے لیے جہا ں ہم نت نئی کر یمو ں کا استعمال کر تے ہیں۔ وہا ں قدرتی اجز ا ء بھی اس معاملے میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں۔یہ کر یمیں ہمیں فوری طور پر خوبصورت تو بنا دیتی ہیں لیکن ان کے نتائج دیر پا نہیں ہو تے۔ جبکہ قدرتی اشیا ء سے جلد کی حفا ظت ہما ری جلد پر دیر پا اثر ات مر تب کر کے جلد کو جو اں اور خوبصور ت بناتی ہے۔ اس لیے کو شش کر یں کہ جلد کی تر وتازگی کو بر قر ار رکھنے کے لیے قدرتی پھلوں اور سبزیو ں کا استعمال کر یں۔ ان کو کھانے سے اور ماسک کی صور ت لگانے سے من پسند نتائج ملتے ہیں۔
گو بھی
گو بھی میں بے شمار معد نیات پائی جاتی ہیں۔جلد کی تازگی اور نشو ونما کے لیے گو بھی کو تھو ڑے پانی میں ابا ل لیں پھر اسے ٹھنڈاکرکے چہرے پرلگانے سے چہرے پر تازگی اور چمک پید ا ہو تی ہے۔
لیمن
لیمن جلدکی صفا ئی کر نے میں اہم کر دار ادا کر تاہے۔یہ ایک قدرتی ایسٹر ن جنٹ ہے جو جلد کو سکیڑتا ہے۔
اسٹر ابیری
اسے قد رتی کلینزر میں شمار کیا جا تا ہے۔ اسٹر ابیری جلد کی اڑی ہو ئی رنگت اور ان پر پڑے ہو ئے دھبو ں کو دور کر تا ہے۔۔اسٹر ابیری کو دانتوں کی صفائی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں وٹامن سی بھی مو جو د ہیں جو تیز ابیت کے حامل ہو تا ہے اس لیے جلد کو شفا ف اور جو ان کر تا ہے۔اس کے ٹکڑے چہرے پر ماسک کی طر ح لگانے سے تر وتازگی پید ا ہو تی ہے۔
گر تے بالوں کو روکنا
سر سوں کا تیل نیم گر م کر لیں اور اس میں ادرک پیس کر اس کا پانی نکال کر نیم گر م تیل میں ڈالیں۔ ایک منٹ تک گر م کر نے کے بعد ٹھنڈا کر کے بالوں کی جڑوں میں ما لش کریں دو سے تین بارایسا کر نے سے بال گر نا بند ہو جائیں گے۔
آلو
آلو ایگزیماکے مر ض میں مفید ہے۔اس کے استعمال سے داد اور کھجلی کے دھبے بھی دور ہو جاتے ہیں۔اس مقصد کے لیے آلو چھیل کر ان کا جو س علیحدہ کر لیں۔پھر اسے متا ثر ہ حصے پر لگائیں۔متبا دل طر یقہ کے طور پر آلو کے ٹکڑوں کو جلد پر ملیں۔ اس سے جلد سکڑتی ہے اور آنکھو ں کی سو جن دور ہو جاتی ہے۔آلو کے ان ٹکڑوں کو آنکھو ں پر پیڈ کی طر ح بھی رکھا جاسکتا ہے۔
پپیتا
پپیتا میں انز ائم شامل ہیں جو جلد کے مر دہ خلیو ں کو ملا ئم کر کے انھیں جسم سے علیحدہ کر تے ہیں۔یہ جلد کو سکیڑ تا ہے اور مسامات کو تنگ کر تا ہے۔اس کے گو دے کو فیس ما سک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ما سک ہر قسم کی جلد کے لیے مناسب ہے۔
منٹ
منٹ میں بیماریا ں رفع کر نے اور ٹھنڈ ک پہنچا نے کی خصو صیت پائی جاتی ہیں۔ یہ جلد پر پڑ ے داغ دھبو ں کو دور کر تاہے اور جلدی ٹانک میں استعمال کیا جا تا ہے۔ جس کے با عث وہ چکنی جلد کو ٹو ن کر کے اس میں تازگی پید ا کر تا ہے۔منٹ کا پا ؤڈر آنکھوں کے گر د پڑے ہو ئے حلقو ں کو دور کر نے کے لیے اہم کر دار ادا کر تا ہے۔
لو نگ
لو نگ کا تیل دو ائی خو اص رکھتا ہے۔اس کو دانتوں پر استعمال کر نے سے بیکٹیر یا کا خاتمہ ہو تا ہے اس کے علاوہ یہ منہ کی بد بو کو دور کر تا ہے۔
گا جر
گا جر وٹامن اے سے بھر پور ہو تی ہے جو صحت مند جلدکے لیے ضروری ہے۔گاجر یں خشک اور حساس جلد کو ٹھنڈ ک پہنچا تی ہیں۔ گاجر کو ابال کر اس کا ما سک بنا کر چہرے پر لگانے سے تازگی اور چمک پید ا ہو تی ہے۔
خو بانی
خو بانی جلد کو تروتازہ کر تی ہے جھریو ں کو دور کر کے اس مقا م کی جلد کو دوبارہ سکیڑ دیتی ہے۔اسے چھیل کر اس کا گو دا چہرے پر لگانے سے بہترین نتائج ملتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں