جلد پر بر ف لگائیں خوبصورتی بڑھائیں۔۔ما ہر ین

نئی دہلی ( پاکستان نیو ز ) بر ف کو پانی اور مشروبات کو ٹھنڈ ا کر نے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن اب ما ہر ین نے بر ف کے کچھ ایسے استعمال اور فو ائد بتائے ہیں کہ آپ بھی ان پر عمل کر نے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ویب سائٹmisskyra.com کی رپور ٹ کے مطابق بھار ت کی ما ہر بیو ٹیشن کا کہنا ہے کو روزانہ میک اپ کر نے والی خو اتین کو کئی طر ح کے جلد ی مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے جس میں جلد کی جلن اور مر جھا جانا ایک عام سی بات ہے۔ اگر خو اتین با قا عد گی سے اپنی جلد پر بر ف لگانا شروع کر دیں تو انھیں ان مسائل سے نہ صرف چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ برف لگانے سے جلد نرم و ملائم اور تروتازہ ہو جاتی ہے۔ برف جلد کے مسامو ں کو بند کر دیتی ہے اور ان کے او پر ایک بیریئر بنا دیتی ہے جو میک اپ کو جلدکے مسامو ں میں سر ایت کر نے سے روکتا ہے۔
ماہر ین کا کہنا ہے کہ جلد پر برف رگڑ نے سے چہر ے پر جھریو ں کا خاتمہ ہو تا ہے اور چہر ہ نو جو ان رہتا ہے۔ ما ہر ین کا کہنا ہے کہ جو خواتین عمر رسیدگی کی علامات کو چہرے سے غائب کر نا چا ہتی ہیں انھیں بھی با قا عد گی کے ساتھ بر ف چہرے پر لگانا چا ہیے۔ جسم کے کسی بھی حصے میں اگر جلد ی سو جن اور انفلیمیشن ہے تو اس کے خاتمے کے لیے بر ف رگڑنا ضرور ی ہے۔
بر ف کا رگڑنا نہ صر ف سو جن اور انفلیمیشن کو ختم کر دے گی بلکہ تکلیف بھی رفع کر دے گی۔ بر ف اس حصے میں خو ن کا بہا ؤ کم کر دے گی جس کے نتیجے میں سو جن کم ہو جائے گی اور تکلیف بھی جاتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں