جاپانیوں کے جو ان رہنے کے راز

بڑھتی عمر کو کو ئی بھی پسند نہیں کر تا۔اس کے باوجود ہم ہر سال اپنی عمر کا ایک سال رخصت کر دیتے ہیں اور اس رخصتی کے ساتھ ہی چہرے کی ایک جھری میں اضا فہ ہو جاتا ہے۔ وقت کی بڑھتی رفتار ہمارے چہرے پر جھریاں، کالے نشان، سفید بال اور بہت کچھ چھو ڑ جاتی ہے۔ حتی کہ کچھ خو اتین میں چہرے کا کینسر وقت کے ساتھ جنم لے لیتا ہے۔
دنیابھر میں بلین ڈالر بڑھتی عمر کے اثر ات کو زائل کر نے کے لیے خر چ ہو تے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کر نے کے لیے جو کریمیں اور لو شن بنتے اور استعمال ہو تے ہیں ان کی تعداد الگ ہے۔ اگر چہ خو اتین کو ان کریمو ں سے صرف بیس فیصد فرق پڑتا ہے۔لیکن حیر انی کی بات ہے کہ جاپانی خو اتین میک اپ اور ایج ایفیکٹ کریموں کے بغیر کیسے اپنی جو انی کو خوبصورت اور دیر پا رکھتی ہیں۔ اس کا جو اب انتہائی سادہ ہے کہ وہ صحت مند کھانے بغیر تیل کے کھانے کی عادی ہو تی ہیں اس کے علاوہ اپنے چہرے کی خو بصورت اور بڑھتی عمر کے اثر ات کو کم کر نے کے لیے قدرتی اشیاء سے اسکن کیئرکر تی ہیں۔
آپ بھی ان اشیاء کوا ستعمال کر کے بڑھتی عمر کے اثر ات کو کم کر سکتی ہیں۔
سبز چائے
یہ خیال غلط ہے کہ خو بصورت نظر آنے کے لیے صر ف میک اپ پروڈکٹس کا سہار ا لیا جا تا ہے بلکہ اچھی خو راک اور مائع اشیاء بھی چہرے کی خو بصورتی اور جو انی میں اضا فہ کر تی ہیں۔
سبز چائے کا استعمال آپ کے جسم کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ یہ سور ج کی شعاعو ں سے جلی ہو ئی جلد کے لیے مفید ہے۔ جاپانی لو گ ہر کھانے کے بعد اس کا استعمال کر تے ہیں۔ کیو نکہ یہ جھریوں کو بڑھنے سے روکتی ہے اور جلد کو جو ان اور خوبصورت رکھتی ہے۔
سی ویڈ
سی ویڈ(سمندری گھاس)جاپانیو ں کی غذا کا سب سے اہم حصہ ہے۔ یہ جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔اس میں وٹامنز، کیلشیم، آئرن،فولیٹ اور منر لز پائے جاتے ہیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال چہرے سے بڑھتی عمر کے اثر ات کو ختم کر تا ہے۔
چہرے کامساج
چہر ے کا باقاعدہ استعمال ڈھیلے مسلز کو مضبو ط کر تا ہے۔ چہرے پر چالیس مسلز ہو تے ہیں جو جھریاں پیدا کر نے کا سبب بنتے ہیں۔ مساج ان مسلز کو ٹائٹ کر تا ہے۔جس کی وجہ سے عمر کے اثر ات تیزی سے نمو دار نہیں ہو تے۔
قدرتی کلینز ر
جاپان کی خو اتین اپنے چہر ے کی حفا ظت کے لیے قدرتی اشیاء کا استعمال کر تی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میک اپ کی مصنو عات میں بہت زیادہ کیمیکل ہو تے ہیں جو چہرے کو سخت، کھر درا اور تبا ہ کر دیتے ہیں۔ جاپانی خو اتین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے چہر ے سے ساری چکنائی ختم کر دینا چاہتے ہیں۔ حالانکہ ہماری جلد کو نمی کی ضرورت ہو تی ہے جو چہرے کی چکنائی سے ملتی ہے۔
چہر ے کو دن میں صر ف ایک با ر دھو ئیں۔
چہرے کو بار با ر موئسچر ائز کر نے سے گریز کر یں۔
چکنی جلد کے لیے ہر بل وائپس کااستعمال کر یں۔
کو لا جن (پروٹین) کو مت بھو لیں۔
یہ چہر ے کی جلد کو مضبو ط اور سخت کر تا ہے۔ جاپانی اپنی خو راک میں پروٹین کا بڑا حصہ شامل رکھتے ہیں جو ان کے چہرے کو خو بصورت اور صحت مند رکھنے کے علاوہ نر م و ملائم رکھتا ہے۔
عمر بڑھنے کے کے ساتھ جیسے جیسے ہماری توانائی کم ہو تی ہے۔ چہر ے پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ ایسے میں پروٹین کا استعمال ان کو تیزی سے بڑھنے سے روکتا ہے اوربڑھاپے کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔
گرم پانی
آپ کو سن کر حیر ت ہو گی کہ جاپانی لو گ با قاعدگی سے گرم پانی کا استعمال کر تے ہیں جو ان کی جلد کو نرم وملام رکھنے کے ساتھ صحت مند اور جو ان رکھتا ہے۔
جاپانی خو اتین صرف خوراک کے ذریعے اپنی جلد کو خو بصورت اور جو ان رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں