بیماریو ں سے بچنے کے لیے پیاز کھائیں۔۔۔ تحقیق

لا ہو ر ( وقت نیو ز ) پیا ز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہو تا ۔ پیا ز چاہے سلا د کے طور پر کھائیں(کچا) یا سالن میں ڈال کر(پکاکر )اس کا ذائقہ منفر د اور لذ یذ ہو تا ہے۔ ما ہر ین نے پیاز کو صحت مند قر ار دیتے ہو ئے اس کے استعمال پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیاز میں مو جو د سلفا ئیڈ کی وافر مقدار ہو نے کے باعث یہ خون کو پتلا کر تا ہے۔اس کے علاوہ یہ بہت سی بیماریو ں میں فا ئدہ مند ہے۔ اکثر لوگ اس کا استعمال اس کی بُو کی وجہ سے نہیں کر تے لیکن ما ہر ین کا کہنا ہے کہ آپ اس کی اس خامی کی وجہ سے ہم اس کے فو ائد کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ یہ بلڈ پر یشر کو کنٹرول کر تا ہے اور اس کا متواتر استعمال کو لیسٹر ول کو قا بو میں رکھتا ہے۔
ما ہر ین نے پیاز کے بارے میں مز ید انکشاف کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ دل کی بیماریو ں سے بچا تا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال کینسر جیسے موذی مر ض سے محفو ظ رکھتا ہے۔
پیاز پھیپھڑوں کے نظا م کو بہتر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ دمہ کے مر ض میں مبتلا افر ا د کچی پیاز کھانے پر پر سکو ن ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے اس پرمزید بات کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پیاز کا استعمال کئی مو سمی انفیکشن سے بچاتا ہے۔ خاص طور پر بر سات کے مو سم میں ہو نے والے انفیکشن اور بیماریو ں سے محفو ظ رکھتا ہے۔اس کا استعمال ذیا بیطس کے مر یضو ں کے لیے بہتر ین سمجھا جاتا ہے۔
ما ہر ین نے پیاز کو اپنی روز مر ہ زندگی کا حصہ بناتے ہو ئے اس بات پر زور دیا ہے کہ قد رتی طر یقے سے علاج آپ کو مہلک بیماریو ں سے محفو ظ رکھ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں