بڑھتی عمر کی خو اتین کے لیے میک اپ ٹپس

میک اپ صر ف ایک آرٹ نہیں ہے بلکہ خو د کو ظا ہر کر نے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ میک اپ کے استعمال سے نہ صرف آپ جاذب نظر آسکتی ہیں بلکہ آپ خو د کو عمر کے کسی بھی حصے میں اچھی بھی لگ سکتی ہیں۔
کچھ لوگوں کا قیاس ہے کہ میک اپ صر ف نو جو ان لڑکیو ں کی ضرورت ہے۔ ان کا خیال قطعاً غلط ہے۔ میک اپ ہر عمر کی خو اتین کے لیے مؤ ثر ہو سکتا ہے اگر اسے ڈھنگ سے استعمال کیا جا ئے۔ ایک پچاس سال کی عورت اگر بیس سال کی لڑ کی جیسا میک اپ کر ے گی تو یقینا وہ مضحکہ خیز لگے گی۔ بالکل اسی طر ح چھو ٹی عمر کی لڑکیاں مد بر میک اپ کر یں گی تو ان کی شخصیت میں شر ارت مدفون ہو جائے گی۔
یہاں ہم بڑھتی عمر کی خو اتین کے لیے میک اپ کے چند اصو ل شئیر کر رہے ہیں امید ہے کہ وہ آپ کے لیے مفید ثابت ہو ں گے۔ آپ اپنی شخصیت کو مز ید خو بصورت بنانے میں کامیا ب ہو سکتی ہیں اگر ان پر عمل کر یں۔
اپنی جلد کو پریپ کر یں۔ یہ اس لیے ضروری ہے تا کہ آپ کی جلد سارا دن تروتازہ رہ سکے اور میک اپ نہ بہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہائیڈ ریٹ موئسچر ائز نگ کا استعمال کر یں۔ یہ آپ کی جلد کو ٹون کر ے گی۔ مسام کو چھاپے گی اور جھریو ں کو نمایا ں ہو نے سے روکے گی۔
آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہو ں آپ کی جلد اہم ہو نی چا ہیے اس لیے جب بھی با ہر نکلیں سن بلا ک کا استعمال لا زم کر یں۔
میک اپ کر نے سے پہلے ایسا فاؤنڈیشن استعمال کر یں جو ہلکا ہو۔ جب آپ ہلکی بیس کا استعمال کر یں گی تو یہ آپ کے قدرتی نقو ش میں ردو بد ل نہیں کر ے گا۔ اس کے لیے آپ بی بی فاؤنڈیشن کا انتخاب کر یں۔ فاؤنڈیشن کا انتخاب کر تے ہو ئے اپنی رنگت کو مد نظر رکھیں۔
کنسیلر کا استعمال لازم کر یں۔ یہ آپ کے ہلکوں، جھریو ں اور مسامو ں کو چھپا دے گا۔ ان دھبو ں کو چھپانے کے لیے آپ فاؤنڈیشن کے بعد کنسیلر کا استعمال کر یں۔
اپنے گالوں پر فلش رنگوں کا انتخاب کر یں۔ گہرے رنگوں کا بلش آن آپ کے چہرے پر اچھا نہیں لگے گا۔ بلش آن لگاتے ہو ئے اسے اچھی طر ح بلینڈ کر یں کہ وہ گالوں میں مکس ہو جائے۔
اپنے ہو نٹوں کے گر داسپاٹ(لکیریں) کو چھپا نے کے لیے کنسیلر کا انتخاب کر یں۔ کنسیلر کی مدد سے ان نشانوں کو بھر دیں۔ اگر ان کو اچھی طرح بلینڈ کیا جا ئے تو یہ چو بیس گھنٹے تک نمایاں نہیں ہو ں گے۔
ہلکے رنگوں کی لپ اسٹک کا انتخاب کر یں۔ آپ چاہیں تو صرف گلو س بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
بڑھتی عمر کے ساتھ جب جلد ڈھلکنے لگتی ہے تو آنکھوں کی جلد سب سے پہلے نرم ہو تی ہے۔ اس کے لیے آنکھوں پر پہلے کنسیلر لگائیں۔ پھر ہلکے رنگوں کا انتخاب کر یں۔ آنکھوں پر شمر اور گلیٹر لگانے سے گریز کر یں۔
صر ف کالے مسکارے کا انتخاب کر یں۔ کسی اور رنگ کا مسکارا آپ کو مضحکہ خیز بنا سکتا ہے۔ اس لیے اپنی عمر کے مطابق صر ف کالے مسکارے اور لائنر کا انتخاب کر یں۔ لائنر کے لیے لیکو یڈ لائنر کا انتخاب نہ کر یں بلکہ بلیک پینسل سے لائنر لگائیں۔
اپنے گا لوں کی ہڈی کو ہائی لائٹ کر یں۔ اس کے لیے نیچر ل ہائی لائٹر کا انتخاب کر یں۔
میک اتارنے کے لیے کوکو نٹ آئل کا انتخاب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں