بچے کو محسو س کریں مکمل لطف کے ساتھ

ہرحاملہ عورت اس وقت کا انتظار بے صبری سے کر تی ہے جب اس کا بچہ اس کے اندر پہلی کروٹ لیتا ہے۔ اس لمحے کو ہر ماں دل سے محسو س کر تی اور خو شی سے انجو ائے کر تی ہے اور یہ عورت کی خو ش قسمتی ہے کہ وہ بچے کی ہر حرکت کو محسو س کر تی اوران لمحات کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔
کبھی ایسا بھی ہو تا ہے کہ بچے کی حرکت رک جاتی ہے، آہستہ ہو جاتی ہے یا بچہ سستی کا مظاہرہ کر نے لگتا ہے تب مائیں نہ صر ف بے چین ہو تی ہیں بلکہ پریشان بھی ہو جاتی ہیں۔چنانچہ جب کبھی ایسا ہو اور آپ اپنے بچے کو محسو س کر نا چاہیں تو درج ذیل نسخے آزمائیں۔
اسنیکس کھائیں
بچے ماں کے پیٹ میں ہی ہر بات کا جو اب دیتے ہیں۔ لیکن اگر کبھی ایسا ہو کہ بچے سست ہو جائیں۔آپ کی پیار بھری تھپکی پر بھی ری ایکٹ نہ کر یں تو صحت مند اسنیکس لیں۔
چیز اور کریکرز
پھل اور میو ہ جات
تازہ پھلوں کا رس
ان کااستعمال کریں اور ایک زور دار کک کے لیے تیار ہو جائیں۔
اپنے بچے سے بات کریں
کچھ مائیں حیر انی کا اظہار کر کے پو چھتی ہیں کہ پیٹ میں بچہ کس طر ح سن سکتاہے۔ لیکن آپ کو جان کر حیر انی ہو گی کہ سو لہ ہفتے کا بچہ دوران حمل سن سکتا ہے۔آپ کا چھو ٹا بچہ سو لہ سے بیس ہفتے کے دوران آپ کی آواز سن سکتا ہے، آپ کے خو ن کے بہنے کی آواز سن سکتا ہے اس کے علاوہ گھر کا اور ارد گر د کے ماحو ل کا شور محسو س کر سکتا ہے۔آپ کی آواز اور شور کے جو اب میں وہ اپنا سر اٹھاتا، ٹانگ مارتا اورہاتھوں کو حرکت دیتا ہے۔
کچھ ایسا جو آپ کو نروس کرے۔
اگر آپ نرو س ہیں تو آپ کے بچے کی حرکت بھی ڈھیلی پڑ جائے گی۔ آپ جیسا ایکٹ کریں گی ویسا ہی ر ی ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔آپ کا بچہ آپ کے مو ڈ کے مطابق حرکت کر تا ہے اس لیے خو شی سے اس کوویلکم کہیں۔
لیٹ جائیں
سارا دن کی بھاگ دوڑ میں اکثر بچے سو جاتے ہیں اور جیسے ہی مائیں سو نے کے لیے لیٹے بچے کی حرکت شروع ہو جاتی ہے۔ اس لیے جب محسو س کریں کہ بچہ کی حرکت نہ ہو نے کے بر ابر ہے تو لیٹ جائیں۔
اپنے پیٹ پر لائٹ ڈالیں
بائیس ہفتے میں بچہ اندھیرے اور روشنی کو سمجھنے لگتا ہے۔اگر آپ فلیش لائٹ اپنے پیٹ پر ڈالیں تو آپ کا بچہ فوری حر کت کرے گا۔
پانی پئیں
بچے کی حرکت کو مناسب رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔
میٹھا کھائیں
میٹھا کھانے سے بھی بچے فوری ردعمل کا اظہار کر تے ہو ئے ہاتھ پاؤں ہلاتے ہیں۔ اس لیے بچے کی حرکت دھیمی پڑے تو میٹھا لیں۔

کیٹاگری میں : ماں

اپنا تبصرہ بھیجیں