بچوں کے لیے سمر سمو دی

گرمیوں کی لمبی دوپہر وں میں بچوں کو تروتازہ اور تو انا رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر گھنٹے بعد ان کو تازہ جو س، ملک شیک اور سمو دی دی جائے۔ اور اگر یہ سمو دی خو د بچہ تیار کر ے تو اس کو زیادہ لطف آئے گا۔ چو نکہ بچے فارغ ہو تے ہیں اس لیے بار بار کچھ کھانے کا تقاضہ کر تے ہیں۔ ایسے میں گرمیو ں کی تپش کو روکنے کے لیے ان کے لیے گھر میں بنے ان مشروبات سے بہتر کچھ نہیں ہے۔
اورنج سمو دی
اورنج آئسکریم میں اورنج جو س کو مکس کر کے بلینڈ کر لیں۔ چاہیں تو فریزر میں رکھ کر جما لیں یا جو س کی صورت میں بچے کو دیں۔
لیمنڈ
یہ گرمی کو کم کر نے کے لیے سب سے زیادہ اچھا مشروب ہے۔ لیمو ں پانی نہ صرف بچے کو تروتازہ اور تو انا رکھے گا بلکہ اسے گرمی کی بیماریوں سے بھی بچائے گا۔
اسٹر ابیری ملک شیک
بچے اسٹر ابیری کھانا پسند کر تے ہیں اگر دیکھا جائے تو یہ ایک طاقت ور پھل ہے ا ور جب اس میں دودھ کا اضافہ ہو جائے تو یہ جسمانی طور پر بچے کو صحت مند رکھتا ہے۔
اسٹرا بیری میں دودھ، چینی اور ونیلا آئسکریم شامل کر کے گرائنڈ کر لیں۔ یہ بچے کو یقینا پسند آئے گا اور آپ کی دودھ نہ پینے کی شکایت بھی دور ہو جائے گی۔
تربوز کا جو س
گرمی ہو اور تربوز کا ذکر نہ ہو یہ ناممکن بات ہے۔ تربوز کی سمو دی پینے میں ہلکی اور فریش کر دینے والی ہو تی ہے۔ تربوز کے جوس میں چینی،نمک اور پانی (اگر چاہیں) ملا کر گرائنڈکر لیں۔ یہ نہ صرف اندر کی گرمی دور کر تا ہے بلکہ معدے کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔
oreoملک شیک
اوریو بسکٹ اور آئسکریم کو بلینڈ کر لیں اب اس میں دودھ، چار چمچ چاکلیٹ سیرپ ملا کراچھی طر ح بلینڈ کر یں۔ بچے یقینا اسے پینا پسند کر یں گے۔
بلیو بیری
یہ پیا س کو بجھاتا ہے۔ اس کا استعمال فرحت اور سکو ن دیتا ہے۔ بلیو بیری کو دودھ میں ملا کر گرائنڈ کر لیں۔
آم کا ملک شیک
یہ یقینا بچوں کا پسندید شیک ہے جسے بچے بنا کسی چو ں چر ا ں کے پینا پسند کر تے ہیں۔ یہ نہ صرف طاقت دیتا ہے بلکہ جسم کو فربہ کر نے میں مدد دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں