بچوں کی نیند کاچارٹ پلان

اکثر والدین بچو ں کی نیند کو لے کر پریشان ہو تے ہیں۔ کچھ مائیں شکایت کر تی نظر آتی ہیں کہ ان کا بچہ رات بھر جاگتا رہتا ہے یا دن بھر نہیں سو تا۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ کو ئی بچہ مناسب نیند بھی نہ لے اور صحت مند اور تروتازہ بھی ہو تو ایسا ناممکن سی بات ہے۔ بچہ اگر نہیں سو رہا اور اس کے باوجود وہ ایکٹو ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی نیند پوری رکھ رہا ہے چاہے ا س نے اپنی نیند کو چو بیس گھنٹوں میں بانٹ ہی لیا کیو ں نہ ہو۔ بچے بھی بڑوں کی طر ح نہ سو نے کی وجہ سے پریشانی اور چڑچڑے پن کا شکار ہو تے ہیں ساتھ میں ان کی صحت بھی بر ی طر ح متاثر ہو تی ہے۔ بچوں کو مناسب نیند لازم دیں۔ یہ انکو صحت اور تندرستی فر اہم کرتا ہے۔جیسے جیسے بچے بڑے ہو تے جاتے ہیں ان کی دن کی نیند کا دورانیہ گھٹتا جاتا ہے اور رات کابڑھتا جاتا ہے اس لیے آپ کی سہو لت خاص طورپر نئی ماؤں کے لیے۔ بچوں کی عمر اور رات کے گھنٹو ں کے ساتھ چارٹ پلان شیئرکر رہے ہیں تاکہ آپ کو سہو لت ہو سکے۔
زیرو سے ایک ماہ
سات سے آٹھ گھنٹے (رات)
نو سے دس گھنٹے (دن)
ایک سے دو ماہ
چھ سے آٹھ گھنٹے (رات)
نو سے دس گھنٹے (دن)
دو سے چار ماہ
آٹھ سے دس گھنٹے (رات)
چھ سے آٹھ(دن)
چار سے چھ ماہ
نو سے دس گھنٹے (رات)
چار سے چھ گھنٹے (دن)
چھ سے نو ماہ
دس سے گیارہ گھنٹے (رات)
تین سے پانچ گھنٹے(دن)
نو سے بارہ ماہ
دس سے گیارہ گھنٹے (رات)
دو سے چار گھنٹے (دن)
بارہ سے پندرہ ماہ
گیارہ سے بارہ گھنٹے (رات)
دو گھنٹے (دن)
پندرہ سے بیس ماہ
بارہ گھنٹے (رات)
دو گھنٹے (دن)
تین سے پانچ ماہ
دس سے گیارہ گھنٹے (رات)
ایک گھنٹہ (دن)

اپنا تبصرہ بھیجیں