بچوں کی بیماریا ں نظر انداز نہ کر یں

ایک ما ں باپ ہو نے کی حیثیت سے ہم اپنے بچوں کی بہت سی بیماریو ں کا سا منا کر تے ہیں۔ جن میں کان کا انفیکشن،سردی،پیٹ کے مسائل شامل ہیں۔بچوں کی کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں ہم عموماً نہیں جانتے لیکن ہمیں جاننا چاہیے۔
rsv
یہ ایک وائرس ہے جو ہوا میں ہوتا ہے۔یہ عام طور پر خطرناک نہیں ہوتا۔ لیکن اگر آپ کا بچہ چھوٹا ہے اور اس کے دل اور پھیپھڑوں کا نظام کمزور ہے تو پھر یہ پھیپھڑوں پر اثر انداز ہو کر نمونیہ کا سبب بن سکتا ہے۔
اس وائرس کی وجہ سے بچے عموما ًہسپتال تک پہنچ سکتے ہیں اگر ان کی مناسب دیکھ بھا ل نہ کی جائے۔اس کی درج ذیل علامات ہو سکتی ہیں۔
سردی
نزلہ،زکام اور کھانسی
چڑچڑا پن اور سانس کا مسئلہ شیر خوار بچوں میں عام ہے۔
fifth diseas
یہ بیماری پانچ سے پندرہ سال کے بچوں کے درمیا ن عام ہے۔ ایک بچہ جو انیمیا یا کمزور قو ت مد افعت رکھتا ہو وہ ففتھ بیماری میں جلد مبتلا ہو سکتا ہے۔یہ حاملہ خو اتین میں سنجیدہ ہو سکتی ہے۔
علامات
ہلکا بخار
نزلہ زکام
جوڑوں میں سو جن
کچھ دنوں میں سر خ ریش چہرے پر نمو دار ہو تے ہیں جو رفتہ رفتہ جسم پر پھیلتی ہے۔
یہ بیماری ایک سے تین ہفتوں میں ختم ہو جاتی ہے۔کچھ بچوں میں ریش چڑچڑاہٹ پید ا کر تی ہے جس سے جوڑوں میں درد ہو نے لگتا ہے ایسی صور ت میں بچوں کے معا لج سے مشورہ کر یں۔
ہاتھ،پیر اور منہ کی بیماری
بیماری کی یہ قسم خطرناک نہیں ہوتی۔پانچ سال سے کم عمرکے بچے اس بیماری میں مبتلا ہو تے ہیں۔یہ جراثیم پاخانے کے راستے نکل جاتے ہیں۔
علامات
بخار
گلا خراب
بھوک کی کمی
اس بیماری سے کچھ دن گلے میں شد ید در د رہتا ہے۔
ہتھلیوں پر سرخی آجاتی ہے۔
یہ بیماری بنا کسی علاج کے سات سے دس دنوں میں ختم ہوجاتی ہے۔
حلق کاورم
یہ عموما ًہوا کی نالی اور آواز کو متاثر کرتی ہے اور کم از کم ہفتہ رہتی ہے۔
علامات
مسلسل کھانسی(رات کو)
فلو
بخار
اس کے لیے بچے کو گرم رکھیں۔اگر بچہ سانس لینے میں مشکل کا شکار ہے یا کچھ کھا نہیں رہا تو اپنے بچے کے معالج سے مشورہ کریں۔
لال بخار
یہ ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو خطرناک ہو تا ہے۔اس بخار سے موت واقع ہو سکتی ہے۔لیکن اب اس کا علاج ممکن ہے۔
علامات
گلا خراب
اس بخار میں گردن اورچہرے کا رنگ لال ہو تا ہے۔
ریائی سنڈروم
یہ بیماری اچانک حملہ کر تی ہے۔یہ پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو متا ثر کر تی ہے۔ یہ چیچک اور فلو کی طر ح ہو تی ہے جو دما غ اور جگر پر حملہ کر تی ہے۔
علامات
متلی
قو ت مد افعت کی کمی
چڑچڑا پن
بے اعتمادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں