بچوں میں جاگتی آنکھو ں سے سو نا بیماری تو نہیں

جاگتی آنکھوں سے خو اب دیکھنا جتنا دلچسپ ہے اتنا ہی لطف اندوز ہو نا ہے کہ آپ کھلی آنکھوں کے ساتھ سو ئیں۔ یہ مضحکہ خیز بھی ہو سکتاہے اگر کو ئی نو جو ان آپ کو کھلی آنکھوں سے سو تا نظر آئے۔لیکن بچوں میں جاگتی آنکھو ں سے سو نا معصو مانہ ہو سکتا ہے۔ اکثر والدین بچوں کی اس حرکت کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں کہ جاگتی آنکھوں سے سو نا کیا نارمل بات ہے۔ماہرین اس بات کے بارے میں کہتے ہیں کہ ایسا ہو نا عجیب تو لگتا ہے لیکن یہ سب نارمل ہے۔
کھلی آنکھو ں سے سو نے کو nocturnal lagophthalmos کہتے ہیں۔ یہ نقصان دہ نہیں ہو تا۔ اور نہ ہی ایسا سو نے سے بچے کو کسی مسئلے کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔
ا س بارے میں ریسرچ زیرو ہے کہ بچے کی کھلی آنکھو ں سے سو نے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔ البتہ اس کو پر سکو ن نیند کہا جاسکتا ہے۔ اکثر بچوں کو کھلی آنکھو ں سے کسی نقصان کا سامنا کر نا نہیں پڑ تالیکن بعض کھلی آنکھو ں سے سو نا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اگر آپ کابچہ زیادہ دیر رات کو کھلی آنکھو ں سے سو ئے یا اس کی آنکھیں خشک اور بے چین محسو س ہو ں تو بچے کے معا لج سے مشورہ کریں۔
بعض اوقات کسی بیماری کی وجہ سے بھی کھلی آنکھو ں سے سو تا ہے جیسے ٹائیفائیڈ،نمو نیا، نزلہ وغیر ہ۔
اگر بچہ کھلی آنکھو ں سے سو رہا ہے تو اس کی درج ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ کابچہ خامو شی سے کھلی آنکھوں کے ساتھ سو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پر سکو ن نیند لے رہا ہے۔
اگر بچہ کھلی آنکو ں سے سو رہا ہے اور آپ کے شور کر نے پر فوری آنکھیں کھو ل رہاہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی نیند ابھی مکمل نہیں تھی۔
کھلی آنکھو ں سے سو نے والے بچو ں کی آنکھیں اندر سے رول ہو تی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بچہ خو شی سے سو رہا ہے۔
بچے کی نیند خامو ش ہے اگر اس کی آنکھیں کھلی ہیں،چہرہ روشن اور جسم خامو ش ہے۔
اکثر بچے کھلی آنکھو ں کے ساتھ سو نے کے باوجو د تندرست اور تو انا ہو تے ہیں۔
کھلی آنکھو ں سے سو نے والے کچھ بچے نیند میں بڑبڑاتے ہیں اس کا مطلب ہے وہ ذہنی طور پر جاگ رہے ہیں۔
بچے اگر کھلی آنکھو ں سے سو رہے ہیں تو پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں یہ ایک نارمل بات ہے۔ البتہ اس بات کاخیال رکھیں کہ کھلی آنکھو ں سے زیادہ گھنٹے تک سو نے سے ان کی آنکھو ں میں خشکی نہ ہو جائے ایسی صور ت میں معالج سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں