بچوں میں انڈے کی الرجی کی علامات اور علاج

بچوں میں مختلف قسم کی الرجی ہو نا ایک نارمل بات ہے۔ بعض بچوں میں وقت کے ساتھ ساتھ یہ الرجی دم توڑ جاتی ہے جبکہ کچھ بچوں میں یہ الرجی لڑکپن اورکبھی جو انی تک رہتی ہے۔ جیسے جیسے بچوں کی عمر کے ساتھ ہارمو نز بدلتے ہیں ان کی فو ڈ الرجی میں کمی آنے لگتی ہے۔
اگر ماں یا باپ میں سے کسی کو بھی الرجی کی شکایت ہے تو لازم اس الرجی کو بچوں تک پہنچنے سے نہیں روکا جا سکتا۔بہت ساری الرجیوں میں ایک الرجی ”انڈے“ کی بھی ہے جو عام الرجی ہے اور سب سے زیادہ ہو تی ہے۔ یہ الرجی اس وقت ہو تی ہے جب آپ کے بچے کا نظام انہظام نازک ہو اور وہ انڈے میں مو جو د پروٹین کو ہضم نہ کر پا رہا ہو۔
انڈے کی الرجی فوری طور پر ظا ہر ہو تی ہے لیکن اکثر اوقات یہ ظا ہر ہو نے میں تین سے چار گھنٹے لیتی ہے۔
آپ کے بچے کا نظا م ہاضمہ اس کی بیکٹیر یا اور نقصان دہ و ائرس سے حفا ظت کر تا ہے۔ لیکن اگر بچے کا نظا م انہظا م پوری طر ح سے نہیں بڑ ھ رہا تو اس کا مطلب ہے کہ ان پر بیکیٹر یا اور وائرس جلد حملہ آور ہو کر نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ یہ الرجی انڈے کی ہر فام سے ہو سکتی ہے چاہے بچہ اسے ہاف فر ائی لے، آملیٹ یا بو ائل کر کے کھائے۔
اگر ماں انڈے کا استعمال کر ے تو دودھ پینے والے بچوں میں الرجی کی شکایت ممکن ہے۔
انڈے کی زردی اور سفیدی دونوں میں الگ الگ پروٹین ہوتی ہے۔ یہ پروٹین جب ہضم نہ ہو تو الرجی کا سبب بنتی ہے کیو نکہ یہ سیدھا نظام انہظام پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
انڈے کی سفیدی کی پروٹین
ovomuciod
ovalbumin
ovotransferrin
lysozyme
انڈے کی زردی کی پروٹین
livetin
apovitillin
phosvitin
انڈے کی سفیدی میں مو جو د پروٹین عمو ماً زیادہ الرجی کا سبب بنتی ہے۔
انڈے کی الرجی کی وجوہات
اگر ماں یا باپ میں سے کسی کو الرجی کی شکایت ہے تو چالیس فیصد تک امکان ہو تا ہے کہ بچے میں بھی الرجی کے جراثیم پائے جائیں۔
جن بچوں میں اناج اور خشک میو ہ جات کی الرجی ہو ان میں انڈے کی الرجی کا رسک بڑھ جاتا ہے۔
کسی قسم کاانفیکشن بھی عارضی طور پر الرجی پیدا کر تا ہے۔
علامات
جلد کا سرخ ہو نا اور ایسے نشانات کا پڑنا جیسے ایگزیما کے مر ض میں ہو تے ہیں۔
منہ کا سو جنا
آنکھوں کا لال ہونا
نز لہ زکام
گلے میں سو جن
پیٹ درد
متلی اور قے
پھیپھڑوں میں ہو ا کا کم ہو نا
نبض کا دھیرے ہونا
نیم بے ہو شی
بخار
انڈے کی الرجی تمام الرجیوں کا استاد ہے۔ انڈے کی الرجی میں مبتلا بچوں کو ڈسٹ، پو لن اور پروٹین کی الرجی ہو نا عام بات ہے۔
علاج
ڈاکٹری ہسٹری میں انڈے کی الرجی کا واحد علاج اس کو نہ کھانا ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کو صحت کے مسائل سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو انڈے کا استعمال ترک کر دیں۔
اس کا ابتدائی علاج ادویات سے شر وع ہو تا ہے۔
انجیکشن
انڈے کو غذا میں سے نکال دیں۔
انڈے سے بنی ہو ئی اشیاء کا استعمال بھی نہ کریں۔ اگر پروسیس فو ڈ کا استعمال کر رہے ہیں تو پہلے کور کو پڑھیں کہیں اس میں انڈے کا استعمال تو نہیں۔
انڈے میں مو جو د پروٹین بچوں کی ہڈیوں اور دانتوں کی مضبو طی کے لیے بے حد ضروری ہے۔اس لیے اس کی جگہ ایسی پروٹین والی غذائیں استعمال کریں جو انڈے میں مو جو د پروٹین کی کمی کو پورا کر سکے۔
گوشت، پھلیاں، سو ئے،خشک میو ہ جات، ہرے پتوں والی سبزیاں اس کمی کو پورا کر نے میں بہترین ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کو چھو ٹی عمر سے انڈے کا استعمال کروایا جائے تو انڈے کی الرجی کے خطرے کوکم کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں