بلیک ہیڈز اور آپ کے چہر ے کی خو بصورتی

صا ف ستھر ے چہر ے پر جب کالے رنگ کے نشان نظر آئیں تو سارے چہر ے کی خو بصورتی کو ماند کر دیتے ہیں۔ عموماً اکثر لڑکیوں کی جلد نرم و ملائم اور رنگت صا ف ہو تی ہے اس کے باوجو د ان کی جلد پر کالے نشان (بلیک ہیڈز ) اس قد ر نما یا ں ہو تے ہیں کہ شخصیت کو دبا دیتے ہیں۔ بلیک ہیڈزعموماً چہر ے پر مسام کھلے ہو نے کی وجہ سے ہو تے ہیں۔ اکثر چہر ے کی مناسب صفا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے بھی ہو جاتے ہیں۔
بلیک ہیڈز اصل میں جلد کے نیچے پائے جانے والے غد و د کے ضرور ت سے زیادہ فعال ہو نے کی وجہ سے پیداہوتے ہیں۔ یہ غدود چکنائی سے بھرپورمادہ خا رج کر تے ہیں۔ جس سے چکنی جلد کے مسام سخت اور مو ٹے ہو جاتے ہیں۔ وقت کے ساتھ یہی چکنائی سیاہ ہو کر بلیک ہیڈز میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اگر ابتدائی سطح پر احتیا ط نہ کی جائے تو وقت کے ساتھ ایکنی کا مسئلہ بن جاتا ہے جو بعد میں کیل مہاسوں کا سبب بنتا ہے۔
یہ زیادہ تر نا ک کے سرے کے اطر اف میں مو جو د ہو تے ہیں۔ کچھ کو یہ گالوں اور ماتھے پر بھی ہو تے ہیں۔
دس گر ام چینی پیس کر اسے کپڑے سے چھان لیں۔ اب اس میں ایک چٹکی دار چینی اور لیمو ں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اور بیس منٹ چہر ے پر لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ ہفتے میں تین بار یہ عمل کر نے سے بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے۔
صا بن میں چینی، خشخا ص یا رائی کے دانے ڈال کر منہ پر ہلکا ہلکا رگڑیں پھر منہ دھو لیں اس سے بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے۔
عر ق گلاب اور میٹھا سو ڈا ملا کر بلیک ہیڈز پرلگائیں۔ بیس منٹ لگا رہنے دیں پھر رگڑ کر اتار لیں۔ چند روز کر نے سے بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے۔
آٹا رات کو چھان کر اور گوندکر رکھ دیں تا کہ اس پر خمیر آ جائے پھر اسے نرم کر کے چہر ے پر لگائیں۔بیس منٹ بعد چہر ہ دھو لیں اور بلیک ہیڈز نکال لیں۔
ایک سخت ٹما ٹر کا ٹ کر چہر ے پر رگڑیں اور ایک گھنٹے بعد منہ ھو لیں۔
انڈے کی سفیدی پھینٹ کر اس کا ماسک چہر ے پر لگائیں اور خشک ہو نے پر دھو لیں۔ یہ مسامو ں کو ٹائٹ کر تا ہے اور ان کی اندرونی صفا ئی بھی کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے آہستہ آہستہ بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے۔
ایک کھانے کے چمچ دار چینی میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر بلیک ہیڈز پر لگائیں اور کاٹن کے کپڑے کی پٹی رکھیں اور تین سے پانچ منٹ کے بعد ماسک کھینچ لیں۔ اس سے بلیک ہیڈز نکل جائیں گے۔
بلیک ہیڈز پر لیموں کا رس با قاعدگی سے لگانے سے بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے۔
گر م پانی سے بھاپ لینے سے بھی بلیک ہیڈز نر م پڑ جاتے ہیں۔ ان کے نر م پڑنے سے آپ با آسانی فیشل پن سے بلیک ہیڈز نکال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں