بر سات میں میک اپ

بارشیں کس کو اچھی نہیں لگتیں۔بارش کے مو سم میں جہاں سب لطف اندوز ہو تے ہیں وہی بیشتر مسائل کا بھی سامنا کر نا پڑ تا ہے۔ کچھ خو اتین اپنی جلد کے بارے میں حساس ہو تی ہیں اور بارش کو پسند کر نے کے باوجو د انجو ائے نہیں کر پاتیں۔خا ص طور پر بارش کے مو سم میں چہرے پر میک اپ زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر تا۔ پسینے کی شدت میک اپ کو بہا کر چہرے کو خو فناک کر دیتی ہے۔ اس لیے بیشتر خو اتین برسات کے مو سم میں میک اپ کر نا پسند نہیں کر تی۔
اگر چہ ہر مو سم میں میک اپ کے بارے میں خو اتین کے کچھ تحفظات اور خد شات ہو تے ہیں کیو نکہ ہر مو سم کے اپنے حالات ہو تے ہیں کہ میک اپ کو کس طر ح کیا جائے۔
بر سات کے مو سم میں اگر آپ تھو ڑا سا بھی زیادہ فاؤنڈیشن لگا لیتی ہیں تو وہ چہرے کو کھر درا اور ڈل بنانے کے ساتھ چھو ٹے چھو ٹے نشانات کا سبب بنتا ہے اس لیے کو شش کر یں کہ برسات میں فاؤنڈیشن عام روٹین سے کم لگائیں تاکہ وہ بہہ کر چہرے کو خو فناک نہ کر ے۔
برسات وہ مہینے ہیں جب مکمل میک اپ نہیں کر نا چاہیے کیو نکہ اس سے نہ چاہتے ہو ئے بھی میک اپ بہہ جاتا ہے جلد چپکنے لگتی ہے اور چہرہ خوبصورتی کی جانب مائل نہیں ہو تا۔
بلش آن لگانے کے لیے ہمیشہ ہلکے اور نرم رنگ استعمال کر یں کیو نکہ گہرے رنگ جلد کو جوڑ دیتے ہیں۔ جس سے گال اندر کو دھنسے محسو س ہوتے ہیں اس لیے ہلکے اور نرم شیڈ استعمال کر یں۔ اس سے مو ن سون میں جلد صحت مند محسو س ہو گی۔
مو ن سون کے مو سم میں مسکارا اور آئی لائنر استعما ل نہ کر یں کیو نکہ برسات میں آنکھوں کامیک اپ زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر تااور بہہ کر آنکھوں کوکالا کر دیتا ہے جس سے آنکھیں کالی محسو س ہو تی ہیں۔
آنکھوں کے شیڈ ہمیشہ ہلکے رنگوں کے لیں۔ اسمو کی آنکھوں سے گریز کر یں۔ ہلکا گلابی، نیلا اور آسمانی رنگ استعمال کریں۔
لپ اسٹک کے بجائے لپ گلو س اور شائنرکا استعمال کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں