با ل سیدھے کر نا اب نہا یت آسا ن

آج کل سیدھے بال فیشن میں ہیں۔ صر ف بالوں کو نیچے سے پر م کر نے کا رواج ہے۔ اس لیے ہرکسی کی کو شش ہوتی ہے کہ وہ بالوں کو سید ھا کر ے۔ کچھ خو اتین بالوں کو سیدھا کر نے کے لیے مشین کا استعمال کر تی ہیں۔ کچھ خو اتین ایسی بھی ہیں جو بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے مختلف کریموں کاسہار الیتی ہیں۔اگر چہ یہ عمل جیسے ہی بال گیلے ہو ئے فوراً اپنی اصلی حالت میں آجاتے ہیں۔
مصنو عی طر یقے سے با ل سیدھے کر نے کی وجہ سے بال نہ صر ف روکھے ، بے جان ہو جاتے ہیں بلکہ ٹو ٹنے لگتے ہیں۔ اکثر خو اتین کے بال با ر با ر استر ی کر نے سے جل جاتے ہیں اور دو مو نہہ ہو جاتے ہیں جو دیکھنے میں بد صور ت لگتے ہیں۔ با لوں کو سید ھا کر نے کے چکروں میں با ل بڑھنا رک جاتے ہیں اور ان کی چمک ما ند پڑ جاتی ہے۔ اس کے بر عکس اگر بالوں کو قد رتی طر یقے سے سیدھا کر یں تو با ل نہ صر ف خو بصور ت لگیں گے بلکہ ان کی قد رتی چمک بر قر ا ر رہے گی۔
کیلا ایک عدد شہد دو کھانے کے چمچ سن فلاور آئل دو چائے کے چمچ وٹامن ای کیپسو ل تین عدد  دہی دو کھانے کے چمچ
تما م اجز اء کو گر م پانی میں مکس کر لیں اور دو گھنٹے بالوں پر لگا رہنے دیں پھر دھو لیں۔ اس ماسک سے رفتہ رفتہ آپ کے بال سیدھے ہونے لگیں گے۔
کو کو نٹ کر یم دو کھانے کے چمچ لیموں کارس ایک کھانے کاچمچ شہد ایک کھانے کاچمچ زیتون کاتیل ایک کھانے کاچمچ
ان سب کو مکس کر کے بالوں پر لگائیں اور دو گھنٹے بعد دھو لیں۔ اس سے بال سیدھے ہو جائیں گے۔
نا شپاتی یا آڑو ایک عدد انڈہ ایک عدد میو نیز ایک چمچ زعفر ان ایک چٹکی زیتو ن کا تیل ایک چمچ
سب چیزوں کو مکس کر کے ایک گھنٹہ بالوں پر لگا رہنے دیں اور پھر بے بی شیمپو سے دھو لیں اس سے بال نہ صر ف لمبے ،گھنے اور سیا ہ ہو جائیں گے ساتھ میں سیدھے بھی ہو ں جا ئیں گے۔
تھو ڑا سا دو دھ لیں اور اس میں بالوں کی لمبائی کے مطا بق شہد ڈالیں کہ گا ڑھا پیسٹ بن جائے ۔اب اس میں کیلا کچل کر ڈال دیں اب اسے بالوں میں ڈیڑھ گھنٹے لگا رہنے دیں۔اس کے بعد تازہ پانی سے دھو لیں۔ اس سے بال سیدھے ہو جائیں گے۔ یہ عمل پندرہ دن میں ایک با ر کر یں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں