با دام کا تیل کر ے چہر ے کی خو بصور تی میں اضا فہ

با دام ایسا میو ہ ہے جسے نہ صر ف خوراک بلکہ دو ا کے طور پر بھی استعمال کیا جا تا ہے ۔بادام کا تیل جسمانی طا قت کے ا ضا فے کا با عث بننے کے ساتھ حسن میں بھی اضا فے کا سبب بنتا ہے۔اس کے علاو ہ جلد کی تر وتازگی ،بالوں کی افز ائش اور ملا ئمت کے لیے بھی استعمال کیا جا تا ہے۔
سر پر روغن بادام کا مساج نہ صرف جلد کی خشکی کو ختم کر دیتا ہے۔یہ گر تے بالوں کے لیے بہتر ین ہے ۔
بادام کا تیل جلد کی کلینز نگ کے لیے بہتر ین ہے ۔خصو صاً جلد پر روغن بادام کامسا ج جلد کی خشکی دور کر تا اور جلد کو نکھارتا ہے۔
بادم کے تیل میں وٹامن اے اور بی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جلد کے خلیا ت کو ہر طر ح کے تو ڑ پھو ڑ سے محفو ظ رکھتے ہیں۔
بادام کے تیل کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ہر طر ح کی جلد کے لیے فا ئدہ مند ہے۔
چہر ے کو دودھ میں کا ٹن بھگو کر صا ف کر یں۔اب نیم گر م روغن بادام دو چائے کے چمچ میں عر ق گلاب کے چند قطر ے شامل کر کے چہرے کا مساج کر یں ۔ اس سے چہر ے کی جھریا ں آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی۔
حلقو ں کو دور کر نے کے لیے رغن بادام حلقو ں پر لگانے سے افا قہ ہو گا۔
دو لیٹر پانی دیگچی میں ڈال کر چو لہے پر رکھ دیں۔اب چارکھانے کے چمچ بادام کاتیل اسٹیل کے بر تن میں ڈالیں جو پانی والے بر تن سے چھو ٹا ہو ۔ اب اس دیگچی کو پانی میں رکھیں۔ اس سے بادام کا تیل گر م ہو جائے گا۔اب اسے نکال لیں اور چھا ئیو ں پر لگا کر ہلکا مساج کریں۔دس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر چہر ہ دھو لیں۔اس سے چھائیو ں سے نجات مل جائے گی۔
خشک جلد کے لیے بادام کے تیل کا مساج بہترین ہے یہ جلد کی قدرتی نمی کو بر قر ار رکھتا ہے۔
بادام کے تیل میں شہد ملا کر ہو نٹوں پر لا نے سے پھٹے ہو ئے ہو نٹ نر م و ملا ئم ہو جائیں گے۔
کیسٹر آئل دو کھانے کے چمچ ،با دام کا تیل آدھا چائے کا چمچ ناریل کاتیل آدھا چائے کاچمچ
ان سب کو مکس کر کے بالوں پر لگانے سے با لوں کی افز ائش میں اضا فہ ہو گا۔
کڑوے بادام پیس کر ان کا پیسٹ چہر ے پر لگانے سے چہر ے کے داغ دھبے اور دانے ختم ہو جائیں گے۔
جو مر د وخو اتین چشمہ کا استعمال کر تے ہیں ان کی ناک پر نشا ن پڑ جاتے ہیں ان کو ختم کرنے کے لیے با دام کے تیل میں ناریل کا تیل مکس کر کے لگانے سے (مساج کر یں) یہ نشان ختم ہو جاتے ہیں۔
بادام کے تیل میں گلا ب کی پتیا ں اور بالائی مکس کر کے لگانے سے چہر ے کے حسن میں اضا فہ ہو تا ہے نیز جلد تر وتازہ اور چمکدار ہو جاتی ہے۔
کالے ہو نٹو ں پر ناریل اور بادام کا تیل مکس کر کے لگانے سے ہو نٹ گلابی ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں