بالوں کی حفا ظت کیسے کریں

میک اپ کی طرح بالوں کا اسٹائل بھی آپ کی شخصیت پر گہرااثرڈالتاہے۔بالوں کاایک ہی طرح کااسٹائل آپ کے چہرے کے خدوخال کویکسانیت کاشکارکر دیتا ہے جس سے نہ صر ف آپکی شخصیت محد و د ہو کر رہ جاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ وقتاً فو قتاً اپنے بالوں کا اسٹائل بدلتی رہیں۔
بالوں کی تبدیلی چہرے کی تبدیلی میں اہم کر دار ادا کر تی ہے۔ بالوں کو اچھی طر ح صاف کر نا سب سے اہم ہو تا ہے۔ کچھ لوگوں کے با ل خوبصورت ہو نے کے باوجو د روکھے اور بے رونق لگتے ہیں اس کی وجہ بالوں کے مسائل نہیں بلکہ بالوں کو اچھی طر ح نہ دھو نا بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بالوں کو اچھی طر ح دھو رہی ہیں تو آپ کے بال سا دگی میں بھی خوبصورت نظر آئیں گے۔
بالوں کو شیمپو کر نا
بالوں کی خوبصورتی میں سب سے اہم بالوں کا دھو نا ہے۔ بالوں کو دھو نے کے لیے ہمیشہ کیمیکل کے بغیر والے شیمپو کا انتخاب کر یں۔ اگر آپ اپنے بالوں کو رگڑ رگڑ کر دھو رہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بالوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہیں بال جس وقت گیلے ہو تے ہیں اس وقت زیادہ ٹو ٹتے ہیں اور یہی وہ لمحہ ہو تا ہے جب بالوں کو زیادہ تو جہ کی ضرور ت ہو تی ہے۔بال کو فور ی شیمپو لگا کر دھو لینے سے بھی بالوں کی صحت پر اثر پڑ تا ہے۔ اس سے بالوں میں مو جو د قدرتی تیل بہہ کر بالوں کو روکھا اور بے جان کر دیتا ہے۔
بالوں کو دھو نے کے لیے ضروری ہے کہ آپ شاور کے نیچے کھڑی ہو جائیں (یا بالوں کو کھلے پانی سے دھو ئیں)اور ساتھ ساتھ کنگھے سے سلجھائیں۔اس طر ح بالوں میں مو جو د میل کچیل صا ف ہو جائے گا۔ پھر بالوں کو شیمپو کر یں اور انگلیو ں کی مدد سے بالوں کو دائرے کی شکل میں شیمپو لگائیں۔پھر بالوں کو دھو لیں۔ اگر آپ کے سر کی جلد چکنی ہے تو بالوں کو ایک بار مزید دھو لیں ورنہ ضرورت نہیں ہے۔
بال خشک کر نا
بالوں کو خشک کر نے کے لیے مصنو عی اشیاء کا سہا ر انہ لیں بلکہ بالوں کو قدرتی طر یقے سے خشک ہو نے دیں۔ اکثر خو اتین بالوں کو ڈرائیر کی مدد سے خشک کر تی ہیں جس سے بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو سکے بالوں کو قدرتی طر یقے سے خشک ہو نے دیں۔اس سے بال صحت مند اور مضبو ط رہیں گے۔ بالوں کو ڈرائیر سے خشک کر نے سے بال کمزور ہو جاتے ہیں۔ گیلے بالوں پر جب گر م گر م ہو ا لگتی ہے تو بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
کنڈیشنر کا استعمال
بال چمڑے کی طر ح ہو تے ہیں۔اگر ان پر تو جہ نہ دی جائے تو یہ کمزور ہو کر ٹو ٹنے لگتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ بالوں کو ہفتے میں کم ازکم دو با ر تیل لگائیں اور بالوں کو کنڈیشنر لازمی کر یں۔ بالوں کو کنڈیشنر کر نے سے بال نر م وملائم ہو جاتے ہیں۔ کنڈیشنر کھو پڑی پر لگانے کے بجائے بالوں کے اوپر سے سروں تک لگائیں۔ انگلی کی مدد سے وہ جگہ تلاش کر یں جہاں لچک کم ہو۔ بالوں پر کنڈیشنر کر کے کچھ دیر کے لیے بال چھو ڑ دیں۔ پھر نیم گر م پانی سے دھو لیں۔
کیمیکل ٹریٹمنٹ
بالوں کو رنگنے، سیدھا کر نے اور پر م کر وانے سے با ل کیمیائی اثر ات کا شکار ہو رہے ہیں۔اس سے بالوں کو زبر دست نقصان پہنچتا ہے۔ جس سے بال کمزور اور روکھے ہو جاتے ہیں۔ قدرتی رنگت دھیمی پڑ جانے سے بالوں کی چمک اور ملائمت ختم ہو جاتی ہے۔اس لیے جہاں تک ممکن ہو ان سے اجتناب کر یں۔
بال اور جلد کی رنگت میں مطابقت
بالوں کا رنگ آپ کی جلد کے رنگ کو نمایاں کر تا ہے۔ اگر آپ بالوں کو جلدکی رنگت سے تیز یا ہلکا کلر کر یں گی تو آپ کے چہرے کی رنگت ماند پڑ جائے گی۔ اس لیے اس رنگ کا استعمال کر یں جو چہرے کی رنگت سے ایک دو شیڈ ہلکا ہو تاکہ چہرے کا رنگ ماند نہ پڑے۔
پانی میں خر ابی
اگر آپ اپنے بالوں کا پوری طر ح خیال رکھ رہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپکے پانی میں گڑ بڑ ہے۔پانی میں کیلیشم،میگنیشم اور کلورائن کی مو جو دگی بالوں کو کمزور اور خر اب کر دیتی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ صا ف اور کیمیکل سے پاک پانی سے سر دھو ئیں۔
بالوں کا گر نا
بال گر نے کی وجو ہات میں ناقص غذ ا،وٹامن زی کی کمی اور بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہو نا شامل ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان مسائل کو حل کیا جائے۔ اگر صورت حال بر قر ار رہے تو ڈاکٹر سے رجو ع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں