بارش میں بالوں کی حفا ظت کر یں

ہر مو سم کی اپنی اپنی ضروریات ہو تی ہیں۔ سردیوں میں ہمارا جسمانی نظام الگ انداز سے چلتا ہے۔ گرمیوں میں اس نظام میں تبدیلی آتی ہے جب کہ بارشوں کے مو سم میں ہمارا نظا م بالکل الگ ہو جاتا ہے۔ ہر چیز میں احتیاط ضروری ہو جاتی ہے۔ چاہے وہ کھانے پینے کی ہو یا جلد کی حفا ظت کی۔
بارش کا مو سم ہر ایک کو اچھا لگتا ہے۔ برسات کی بارشیں جہاں کھانے پینے کی روٹین بد ل دیتی ہیں وہیں جلد پر بھی گہرے اثرات مر تب کر تی ہیں۔ بارش کے موسم میں ہماری جلد اور بال بے حد متاثر ہو تے ہیں لیکن ہم صر ف ابھی بالوں کی بات کر یں گے۔
بارش کے مو سم میں ضروری ہے کہ ہم اپنے بالوں کے مسائل سے بچنے کی کو شش کریں۔ بارش کے ذریعے بہت سے کیمیکل آپ کے بالوں میں گر تے ہیں اور انھیں کمزور کر نے کا سبب بنتے ہیں۔
بارش میں بھیگنے کے فوری بعد بالوں کو صاف پانی سے دھو لیں۔
بارشوں کے مو سم میں بالوں کو لازم کنڈیشنر کریں۔
ہفتے میں ایک بار گرم تیل سے مساج کر یں اور ایک گھنٹے بعد بال دھو لیں۔ (بالوں پر زیادہ دیر تک تیل نہ رہنے دیں)
بارشوں کے مو سم میں بال بے رونق اور کھر درے ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ان کو ایک دن چھو ڑ کر دھو ئیں۔
برسات میں ہیئر اسپرے اور جیل کا استعمال نہ کر یں۔
اس مو سم میں نمی کی زیاد تی ہو جانے کی وجہ سے بالوں کو نقصان پہنچتا ہے اس لیے کو شش کر یں کہ بال خشک رہیں۔
بارش کے مو سم میں عمو ماً جو ئیں پڑ جاتی ہیں۔ اس لیے کو شش کر یں کہ بالوں میں نمی نہ ہو نے دیں۔
خشک بالوں کے لیے اس مو سم میں دہی میں لیموں ڈال کر اس کو بالوں پر لگائیں اور تیس منٹ بعد دھو لیں۔
اس مو سم میں بال ڈائی کر نے سے بال روکھے اورکمزور ہو جاتے ہیں۔اس لیے کو شش کر یں کہ برسات میں بالوں کو ڈائی نہ کر یں یا ایسا شیمپو استعمال کر یں جو ڈائی بالوں کے لیے ہو۔
چکنے بال اس مو سم میں اور بھی زیادہ چکنے ہو جاتے ہیں اس لیے بال دھو نے سے پہلے سرکے یا لیموں کا مساج کر یں۔
پیپر منٹ چائے بھی چکنے بالوں کے لیے بہترین ہے۔
نارمل بالوں کے لیے ملڈ شیمپو کا استعمال کر یں۔
مہندی بہترین کنڈیشنر ہے اس مو سم میں بالوں میں مہندی میں انڈہ، سرسوں کا تیل اور لیموں کارس ملا کر لگائیں۔
جہاں تک ممکن ہو سکے بالوں کو خشکی سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں