بارش اور آپ کے بال

آپ کے بال آپ کے بہترین پر ہیں۔جو جتنے خوبصورت ہو ں اتنے ہی آپ پر بھلے لگتے ہیں۔ بد قسمتی سے لوگوں کی اکثریت بالوں کے مسائل کا شکار رہتی ہے۔ کوئی بالوں کی خشکی سے پریشان ہے تو کو ئی بالوں کے بے رونقی اور کھر درے پن سے شائق ہے۔ کچھ لو گ بالوں کے گرنے اور ان کے نہ بڑھنے کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔ غرض یہ کہ بالوں کے مسائل تقریباً ہر دو سرے فرد کے ساتھ درپیش رہتے ہیں۔
جب آپ کے بال مسلسل گرتے ہیں تو اس کی وجہ سے کچھ افراد میں گنج پن کی شکایت ہو جاتی ہے خاص طور پر بارشوں کے مو سم میں یہ مسئلہ عام دیکھنے میں رہتا ہے۔ چو نکہ بارشوں کے مو سم میں ہو ا میں مسلسل نمی رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے انسانی جسم بھی نمی کا شکار ہو جاتا ہے۔ ہو ا کی یہ نمی بالوں کے گرنے کی وجہ بنتی ہے کیو نکہ مسلسل نمی سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
اگر آپ اپنے بالوں کو کلر کر تی ہیں یا کو ئی دو سرا کیمیکل استعمال کر تی ہیں تو یہ بارشوں کے مو سم میں آپ کے بالوں کو نم کرکے بے رونق اور مزید کھر درا بنا دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے با لوں کی جڑیں کمزور ہو کر ٹو ٹنے لگتی ہیں۔
بارشوں کے مو سم میں بالوں کے اسپرے اور جیل بالوں میں خشکی اور بال گرنے کی وجہ بنتے ہیں۔
بارشوں کے مو سم میں جہاں تک ممکن ہو بالوں کو خشک رکھیں ان میں نمی جمع نہ ہو نے دیں۔
گیلے بالوں کو مت باندھیں۔
ہفتے میں ایک بار آئل لگائیں۔
بال خشک کر نے کے لیے کو ئی مصنوعی طریقہ استعمال نہ کر یں۔
متو ازن غذا لیں۔
بالوں کے لیے ماسک
ایک کپ شہد، ایک کپ بادام، ایک کپ بابو نہ کے پتے
اس سب کو پیس کر مکس کر لیں اور بالوں کی جڑوں پر لگائیں ایک گھنٹے بعد دھو لیں۔ ہفتے میں دو بار یہ ماسک لگائیں۔
گل خیرو کے پتے بیس عدد، تین کھانے کے چمچ پودینے کے پتے،لیمو ں دو عدد
ان سب کو مکس کر کے بالوں کی جڑوں پر تیس منٹ کے لیے لگائیں اور دھو لیں۔ اس سے بال نر م وملائم اور چمکدار ہو جائیں گے۔
دو کھانے کے چمچ ناریل کا تیل، دو عدد لیمو ں، ایک عدد مالٹے کا جو س
ان سب کو مکس کر کے بالوں پر مساج کر یں۔ ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں