ایک صحت مند بچے کو کیا چاہیے

ایک بچے کے لیے سب سے زیادہ ضروری اس کی صحت ہے اس لیے ایک ماں ہو نے کے ناطے بچے کی صحت اور تندرستی کے ساتھ کو ئی سمجھو تہ نہ کریں کیو نکہ صحت مند بچے صحت مند معاشرے کو جنم دیتے ہیں۔ اپنے وقت میں سے بچے کے لیے وقت نکالیں کیو نکہ اس کی اچھی صحت آپ کو بھی مطمئن رکھ سکتی ہے۔
بچے کو شروع سے ہی ایسی عادتیں سکھائیں جو اس کے لیے مسائل کھڑے کر نے کے بجائے اس کوا سمارٹ اور صحت مند بنا سکے۔ اس لیے درج ذیل ہدایات پر ضرورعمل کریں۔
بچے کے دن کاآغاز صحت مند ناشتے سے کریں۔ یہ ان کو تو انائی فر اہم کرے گا اور سارا دن ان کو تو انا بھی رکھے گا۔
بچوں کے کھانے کا شیڈول بنائیں۔ ان کو ایک کھانا ہفتے میں ایک بار دیں۔چاہے وہ اس سبزی یا دال کو پسند کیوں نہ کرتے ہو ں۔
بچوں کو اکثر سب کے درمیان کھانے دیں کیو نکہ اکیلے بیٹھ کر کھانے سے بچہ خود کو کھانے کے معاملے میں مطمئن نہیں کر سکتا۔
بچے کو روزانہ تقریباً دو کپ پھل اور آدھا کپ سبزی کی عادت ڈالیں۔
کم از کم تین اونس اناج روزانہ دیں۔
پانی کا استعمال کروائیں۔
کھانے میں پروٹین کی مقدار لازم رکھیں۔
بیکری سے گریز کریں۔
ورزش کی عادت ڈالیں۔
اپنے کام خود کر نے کی عادت ڈالیں۔
کھانے کے دوران بچوں کو ٹی وی اور کمپیو ٹر سے دور رکھیں۔
بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں