اپنے ہیئر کٹ کی حفا ظت کر یں

آپ کے بالوں کا اسٹا ئل آپ کی پور ی شخصیت کو واضح کر دیتا ہے آپ کا معمو لی میک اپ صر ف آپ کے ہیئرکٹ کی وجہ سے آپ کو دلکش بنا دیتا ہے۔ خو د سو چیں آپ کے لباس اور چہرے کی تیاری میں کو ئی غلطی نہ ہو لیکن آپ کے سر کا تا ج (بال) الجھے ہو ئے،بے رونق اور اچھے سے تر اشے ہو ئے نہ ہوں تو آپ کے چہرے پر کیا تا ثر ہو گا۔ یقینا آپ خوبصورت نظر آنے کے لیے کو ئی بھی غلطی کر نے کو تیار نہیں ہو نگی۔ لیکن ہو تایو ں ہے کہ ہم ساری تیاری مکمل کر کے بالوں کے ساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر لیتے ہیں۔ خوبصورت لباس پہنے ہم بالوں کو اوٹ پٹانگ کر کے مطمئن ہو جاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہو نا چا ہیے آپ کے چہرے کی مکمل لکُ کو صر ف آپ کا ہیئر اسٹائل بد ل دیتا ہے اس لیے خو د کو سنو ارنے کے لیے اپنے تاج پر ضرور تو جہ دیں۔
سیدھے بال
اگر آپ کے بال سید ھے ہیں تو یہ کسی خز انے سے کم نہیں ان کو ہینڈل کر نا سب سے زیادہ آسان ہو تا ہے۔ اپنے بالوں کو میڈیم لمبائی میں کٹ کر وائیں جس کے ساتھ بہت سی لیرز ہو تی ہیں۔ اس سے آپ کے چہرے کی لک ُبھی بدلے گی اورآپ کو اسٹائل دینے کی ضرور ت بھی پیش نہیں آئے گی۔
اگر آپ کے بال باب کٹ ہیں تو انھیں صر ف بلو ڈرائی کر یں اور ان پر تھو ڑا سا سیرم لگائیں۔ اس سے آپ کے بال چمکدار لگیں گے اور انکی دلکشی میں بھی اضا فہ ہو گا۔
لہریے دار بال
لہریے دار بالوں کے لیے آپ مو ئسچر ائز نگ اسپرے استعمال کر یں تاکہ لہریں متو ازن نظر آئیں۔اگر آپ کے بال موٹے اور صحت مند ہیں تو انھیں صر ف سامنے کی طر ف سے بلو ڈرائی کر یں۔
اگر آپ کی لہر یں خراب اور کمزور ہیں تو جیل لگائیں۔
گھنگھر یالے بال
گھنگھریالے با ل دیکھنے میں اچھے اور صحت مند لگتے ہیں لیکن ان کو سنبھالنا اور سنو ارنا سب سے زیادہ مشکل ہو تا ہے۔ یہ سلجھا کر بھی الجھے ہو ئے لگتے ہیں۔دوسر ا ان کا کو ئی بھی اسٹائل نہیں بن سکتا۔
ان کو پو نی کی صورت یا بل دے کر رکھیں۔ کچھ لٹیں چہرے پر ڈالیں لیکن ان کو کھلا نہ چھو ڑیں۔
گھنگریالے بال دھو نے کے بعد ان میں ہیو ی ڈیو ٹی کنڈیشنر کا استعمال کر یں تا کہ ان کے اندر کی مو ئسچر بر قر ار رہ سکے۔
گھنگریالے بال جب قدرتی طور پر اسی فیصد خشک ہو جائیں تو ان میں کر ل ایکٹیویٹر کا استعمال کر یں اس سے بالوں کے کرل کلوز ہو ں گے اور اس سے بال زیادہ اڑیں اور بکھریں گے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں