انگور اور مو نگ پھلی کا مر کب تیار

لندن: طبی ما ہر ین نے کئی شو اہد کے بعد ریزویر یٹرول نامی مر کب کو حیر ت اور رشک سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ مونگ پھلی،سبز اور سرخ انگور وں اوربلیو بیر ی میں پایا جانے والا یہ مر کب دل کو تو انا،بلڈ پریشر کو قابو اور کینسر کو دور رکھتا ہے۔
ایک تحقیق میں چو ہو ں پر اس کے مثبت اثر ات دیکھے گئے ہیں۔ جس میں ریزویریٹر ول کو بلڈ پریشر کے مر ض میں استعمال کر کے مفید پایا گیا۔ جبکہ ریر ویریٹرول کا استعمال دماغی اعصا ب (نیورون) کوعمر رسیدگی سے بچاتا ہے یہ کیمیکل فالج اوردل کے دیگر امر اض کو بھی روکتا ہے۔ لیکن اس کی ٹھو س وجہ سامنے نہیں آسکی تا ہم بعض ما ہر ین نے پہلے چو ہو ں کو بلڈ پریشر کا مر یض بنایا اور یزویریٹرول سے ان کا علاج کیا، پندرہ روز تک چو ہو ں کو بلڈ پریشر کی حالت میں ریزویریٹرول دی گئی تو بلڈ پریشر میں بیس ملی لیٹر کمی ہو ئی۔ اس مرکب نے چو ہو ں کیخو ن کی رگوں پر بھی اچھے اثر ات مر تب کیے اور اس میں جی ون اے نامی پروٹین کی آکسیڈائز یشن کا عمل ہو ا۔
یہ مرکب جب انسانی خو ن کی نالیوں پر آزمایا گیا تو عین وہی اثر ا ت مر تب ہو ئے۔ لیکن ر یزویر یٹرول کی مطلو بہ حا صل کر نا بہت مشکل ہے۔ کیو نکہ انگوروں اور پودوں میں اسکی خفیف مقدار پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں