انسانی کھو پڑی میں تبدیلی کی وجہ بنا مو بائل فون۔۔، رپورٹ

پرتھ: اسمارٹ فون کا بے تحاشہ استعمال ہماری صحت کو جہاں بر ی طرح متاثر کر رہا ہے۔ وہیں انسانی ڈھانچے کے لیے بھی مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔
آسٹریلو ی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل گردن جھکانے سے کھو پڑی کے پچھلے نچلے حصے کی ہڈی پر باریک سینگ نما ابھار بن رہے ہیں یہ اس عمل کو ”اینلارجڈایکسرنل اوکسی پیٹل پروٹبرینس“ کہتے ہیں۔ کھو پڑی کے نچلے حصے کی ہڈی آکسی پیٹل ہڈی کہلاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مو بائل فون کے استعمال سے کھو پڑی پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ابھار نمودار ہو رہے ہیں۔
ماہرین نے بارہ سو مر د و خو اتین میں ہڈی کا غیر معمو لی ابھار بنتے ہو ئے دیکھا ہے۔ اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مو بائل فون نوجوانوں میں ای ای او پی کی شکایت کا سبب بن رہا ہے جو بہت تشوشناک ہے۔
ماہرین نے خبر دار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مو بائل فون کا استعمال کم کر یں تا کہ مزید پیچیدگی اور معذوری سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں