انا رسے وزن کم کر نا اب آسان

انار دنیا کے قد یم تر ین پھلو ں میں سے ایک ہے اس میں کا ر بو ہا ئیڈر یٹ،پو ٹا شیم ،کیلشیم ،میگنیشیم ،تانبہ ،لو ہا ،سلفر ،فاسفور س اور مختلف اقسام کے وٹامن بڑی تعد اد میں پائے جاتے ہیں۔
ڈائٹنگ کر نے والے افر اد کے لیے انار بہتر ین پھل ہے اس کے کھانے سے وزن میں کمی واقع ہو تی ہے۔اس لیے جو لو گ وزن کم کرنے کے خو اہشمند ہیں ان کو چا ہیے کہ وہ انا ر کا استعمال کر یں۔ انار کھانے سے ہا ضمہ بہتر ہو تا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ کو لیسٹر و ل کی مقدار کو کم کر تا ہے۔ انار جس انداز سے بھی کھایا جائے فا ئدہ مند ہے۔ انار کو دانوں کی شکل میں کھانے سے بھی فا ئدہ ہو تا ہے اور اس کا جو س بھی فائدہ مند ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے چھلکے بھی وزن کم کر نے میں معا و ن ثا بت ہو تے ہیں۔
انا ر کے بیجو ں میں نشاستہ ہو تا ہے۔یو ں تو اس کی اہمیت اور افا دیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن ڈائٹنگ کر نے والے افر اد کے لیے انا ر بے حد مفید ہے اس میں ریشہ ہو تا ہے جس کے کھانے سے بھو ک کم لگتی ہے اس کے علاوہ یہ ہضم ہو کر نظا م کو درست رکھتا ہے۔ اس لیے ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے یہ بے حد مفید ہے۔
لیمو ں ایک عدد، انار ایک عدد ،ادرک یا سو نٹھ ، پو دینے کے پتے
انا ر کا جو س نکال لیں اب اس میں باقی سب چیز یں مکس کر لیں اور صبح نہا ر منہ پی لیں ۔اس جو س کے استعمال سے کچھ دنوں میں ہی آپ کے وزن میں کمی آنے لگے گی۔ چو دہ دن میں پانچ پو نڈ وزن میں کمی ہو گی۔اگر چاہیں تو دن میں دو با ر بھی یہ جو س لے سکتے ہیں۔
انا ر کا جو س نہ صر ف خو ن پید ا کر تا ہے بلکہ وزن کم کر نے میں بھی مفید ہے۔
ایک ماہ تک ا نا ر کا جو س مسلسل روزانہ پینے سے پیٹ میں چر بی کے خلیا ت جمع نہیں ہو تے۔اس کے علاوہ کمرکے گر د بھی چر بی اکٹھی ہونے کے امکانا ت بھی کسی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔انا ر خر اب کو لیسٹرو ل گھٹا تا ہے۔
انا ر کے چھلکے سکھا کر پیس لیں اب ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ انار کے چھلکوں کا سفو ف ملا کر اس میں شہد اور لیمو ں ڈال کر پینے سے وزن میں نما یا ں کمی واقع ہو تی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں