اسپر ین کے مضر اثر ات۔۔۔۔تحقیق

اسپر ین کو ایسی ٹا ئل سائیلک ایسڈ بھی کہتے ہیں جسے درد،بخا ر ،دردوں اور سو زش میں مؤ ثر سمجھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ دل کے امر اض میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے کیو نکہ یہ خو ن کو پتلا کر تی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال ما ہر ین نے مضر قر ار دیا ہے۔
ما ہر ین کا کہنا ہے کہ اسپرین معدے میں کئی امر اض کو جنم دیتی ہے کیو نکہ اسے صر ف منہ کے ذریعے ہی کھایا جاتا ہے اس کا زیادہ استعمال سینے کی جلن،متلی اور معدے میں گیس پید ا کر تی ہے۔
ما ہر ین نے اس کے زیادہ استعمال سے روکتے ہو ئے کہا ہے کہ اسپر ین کا زیادہ استعمال انتڑیوں کے السر کا با عث بنتا ہے اور پھربلڈنگ شروع ہو جاتی ہے۔جسے گیسٹر و انٹیسٹینل بلڈنگ کہتے ہیں۔
اسپر ین کی زیادہ مقذار کھا لینے سے سما عت متا ثر ہو تی ہے۔ یو نیو رسٹی آف لند ن ،ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اس قدرحساس ہوتے ہیں کہ وہ اسپر ین کی ذرا سی مقدار سے بھی بیمار ہو جا تے ہیں ان کو قبض ہو جاتی ہے اور سر میں درد رہتا ہے۔
ما ہر ین کا کہنا ہے کہ ایسے افر اد جو خو ن کے امر اض میں مبتلا ہو ں ان کو اسپر ین کا استعمال نہیں کر نا چا ہیے کیو نکہ یہ خون کو پتلا کرتی ہے۔
حا ملہ خو اتین اور بچوں پر اس کے اثر ات زیادہ شد ید ہو تے ہیں۔ اس لیے ان کو اس دو ا کے استعمال سے منع کیا جاتا ہے۔ ما ہر ین کا کہنا ہے کہ بے حد ضرور ت کے تحت صر ف اس کا استعمال کر یں ورنہ اس کے مضر اثر ات تیز ی سے آپ پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں