اسٹرا بیری اور آپ کا حسن

اسٹرا بیری کو قد رتی کلینرز میں شمار کیا جا تا ہے ۔یہ چہرے کو شا داب رکھنے کے ساتھ قو ت مد افعت میں بھی اضا فہ کر تا ہے ۔اس میں وٹامن سی مو جو د ہو تا ہے جو چہر ے کی رنگت کو نکھارنے میں اہم ہے ۔ اس کے ما سک کے استعمال کے بعد جلد کو کسی بھی ما سک کی ضرور تبا قی نہیں رہتی ۔اس کا استعمال اڑی ہو ئی رنگت اور جلد پر پڑ ے دھبوں کو دور کر تا ہے۔
اسٹرا بیری کھانے سے جلد پر نہ صر ف سر خی آتی ہے بلکہ جلد کی رنگت بھی صا ف ہو تی ہے ۔
ایک بڑی اسٹر ابیر ی کو میش کر کے اس میں دو کھانے کے چمچ دہی ،ملتانی مٹی آدھا چا ئے کا چمچ ،چنبیلی کا تیل آدھا چائے کا چمچ لے کر اچھی طر ح مکس کر لیں اور روزانہ چہر ے پر لگا نے سے جلد کی خو بصورتی اور چمک میں اضا فہ ہو گا ۔
ایک کھانے کے چمچ فےئر اینڈ لو لی کر یم میں ایک کھانے کاچمچ اسٹر ابیر ی میش کر کے ملا دیں اور رات کوچہرے پر لگا کر سو جائیں صبح اٹھ کر دھو لیں ۔ کو ئی صا بن استعمال نہ کر یں۔
اسکن ٹا ئٹ کر نے کے لیے ایک کھانے کے چمچ میں بیسن اور اسٹر ابیر ی کا گو د ہ،سفید تل کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور پندرہ منٹ کے لیے چہر ے پر لگا رہنے دیں۔پھر سادے پانی سے دھو لیں۔
ایک کھانے کے چمچ اسٹر ابیر ی میں ایک چائے کا چمچ سفید چنو ں کا پاؤڈر( رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح گرا ئنڈ کر لیں ) ،آدھا چائے کاچمچ لیموں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہر ے پر بیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں پھر سادہ پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد سفید اور بے داغ ہو جائے گی ۔
اسٹر ابیر ی کے گو دے میں ایک چائے کا چمچ عر ق گلاب ،ایک چا ئے کا چمچ ملتا نی مٹی ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہر ے پر پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔پھر سادے پانی سے دھو لیں۔ اس سے چہر ے کے داغ دھبے اور بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے۔
اسٹر ابیر ی میش کر کے چہر ے پر لگا ئیں اور پھر بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
سیب آدھا اسٹر ابیر ی دو سے تین عدد شہد ایک کھانے کا چمچ
تما م چیز و ں کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں اور کر یم کی طر ح چہر ے پر لگائیں۔
اسٹر ابیر ی کو کا ٹ کر چہر ے پر لگانے سے فیشل جیسی خو بصور تی آئے گی۔
اسٹر ابیر ی نو عدد عر ق گلا ب ایک کپ دہی چار کھانے کے چمچ ملتانی مٹی چار کھانے کے چمچ
پسے بادام پانچ عدد صند ل تین کھانے کے چمچ ابٹن ایک کھانے کا چمچ
سب چیزوں کو ملا کر گرائنڈ کر کے کر یم بنا لیں پھر تھو ڑی دیر کے لیے فر یج میں رکھ کر گا ڑھی کر لیں۔ پھر چہر ے پر بر ش کی مدد سے لگائیں دو گھنٹے بعد دھو لیں۔اسے ایک ما ہ کے لیے فر یج میں رکھا جا سکتا ہے اس سے آپ کی جلد سرخ وسفید ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں