ادویات کا استعمال موت کا سبب۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ

امریکہ: ساٹھ فیصد ہلاکتوں کی وجہ نشہ آور ادویات کا استعمال ہے۔ امریکی حکام کے مطابق گزشتہ بر س سینتالیس ہزار سے زائد امریکیو ں کی مو ت کی وجہ حد سے زیادہ ادویات کا استعمال ہے۔امراض کو کنٹرول کر نے اور ان سے بچاؤ کے ادارے سیڈی سی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے کہ دوا کی زیادہ مقدار استعمال کر نے سے ہلاکتوں میں سات فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں کا سبب درد سے نجات ادویات کا زیادہ استعمال ہے۔ جن میں اوگزے کو نٹن اور ہائیڈروکوڈون وغیرہ شامل ہیں۔ سی ڈی ایس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ہلاکتوں کی وجہ افیو ن سمیت نشہ آور ادویات کا استعمال بنی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی چو دہ ریاستوں میں زیادہ مقدار میں ادویات کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہو ا۔ان ہلاک ہو نے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔
محکمہ صحت نے عمو می معا لجین کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دائمی درد سے نجات کے لیے ادویات تجویز کر تے وقت احتیاط کریں۔ سی ڈی سی نے زائدمقدار میں دوا کے اثر کو زائل کر نے کے لیے نیلو گزون کے استعمال پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں